Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
40 - 79
 نصیب مسلمان شہید کا رُتبہ پاتا اور عذابِ قَبْر سے مَحْفُوظ ہو جاتا ہے ۔ حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فرمان کے مُطابِق جُمُعَہ کو حج ہو تو اس کا ثواب 70 حج کے برابر ہے ، جُمُعہ کی ایک  نیکی کا ثواب 70 گُنا ہے ۔ (1)اسی طرح ایک رِوایَت میں سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا اِرْشادِ رَحْمَت بُنیاد ہے : جُمُعہ کے دِن اور رات میں24گھنٹے ہیں اللہ پاک ہر گھنٹے میں ایسے چھ۶ لاکھ اَفراد کو جہنّم سے آزاد فرماتا ہے ، جن پر جہنّم کی آگ واجِب ہو چکی ہوتی ہے ۔ (2)
گناہگار ہوں میں لائِقِ جہنم ہوں         کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یارب(3)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رات اعتکاف کا جدول ایک نظر میں
1	ہفتہ وار اجتماع کے مَدَنی حلقوں کے آخر میں (یومیہ 50 مدنی انعامات ، قُفْلِ مدینہ کارکردگی ، ہفتہ وار 8 مدنی انعامات کی ) اجتماعی فِکْرِ مدینہ کروائی جائے ۔   
2	اجتماعی فِکْرِ مدینہ کے بعد ”کھانے کے حلقے “ لگائے جائیں ، رِسالہ ثواب بڑھانے کے نسخے سے کھانے سے قبل اچھی اچھی نیتیں کروائی جائیں اور رِسالہ کھانے کا اِسلامی طریقہ سے سُنّتیں اور آداب بتائے جائیں ۔   
3	کھانے کے تقریباً 11 منٹ بعد صلوٰۃ التوبہ کے نوافل ادا کئے جائیں ۔  
4	سونے سے قبل ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے والے اوراد پڑھے / پڑھائے جائیں ۔  



________________________________
1 -      مراٰۃ المناجیح ، جمعہ کا باب ، دوسری فصل ، ۲/۳۲۳-۳۲۵ملتقطاً
2 -     جامع صغیر ، حرف اللام ، ص۴۷۲ ، حدیث:۷۷۲۲
3 -      وسائِلِ بخشش(مرمّم) ، ص۷۸