تیسرا فائدہ
رَحْمَتِ خُداوندی سے ہر رات کے پچھلے پہر ایک گھڑی ایسی آتی ہے ، جس میں جو دُعا مانگو قبول کی جاتی ہے ، چُنَانْچِہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت اور رات اِعْتِکَاف کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ وہ سَاعَت ہمیں بھی حاصِل ہو سکتی ہے ۔
پچھلی راتِیں رحمت ربّ دی کرے بلند آوازہ بخشش منگن وَالَیاں کارن کُھلا اے دروازہ
مختصر وضاحت : اس شعر میں عظیم صوفی بزرگ میاں محمد بخش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اس رِوایَت کے مَفْہُوم کو اپنے اَلْفَاظ میں بیان فرمایا ہے کہ اللہ پاک ہر رات میں جب پچھلی تہائی باقی رہتی ہے آسمانِ دنیا پر خاص تجلّی فرماتا ہے اور فرماتا ہے : ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اس کی دعا قبول کروں ، ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے دوں ، ہے کوئی مَغْفِرَت چاہنے والا کہ اسے بَـخْش دوں ۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
چوتھا فائدہ
ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کا جب آغاز ہوتا ہے تو اس وَقْت شَبِ جُمُعَہ (جمعرات اورجُمُعَہ کی درمیانی رات) شروع ہو چکی ہوتی ہے ۔ کیونکہ جمعرات کا سورج غروب ہوتے ہی جُمُعہ شروع ہو جاتا ہے اور روایات میں جُمُعَہ اور شبِ جُمُعَہ کے بے شُمار فضائل مَرْوِی ہیں ۔ جیسا کہ نَماز کے اَحْکام صفحہ 397 پر ہے : جُمُعہ یومِ عید ہے ، جُمُعہ سب دِنوں کا سردار ہے ، جُمُعہ کے روز جہنّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی ، جُمُعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے ، جُمُعہ کو بروز ِ قِیامَت دُلہن کی طرح اُٹھایا جائے گا ، جُمُعہ کے روز مرنے والا خوش
________________________________
1 - مسلم ، کتاب صلاة المسافرین … الخ ، باب الترغیب فی الدعاء …الخ ، ص۲۷۴ ، حدیث: ۱۶۸ (۷۵۸)