Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
37 - 79
 چونکہ مُعْتَکِف کے عِلاوہ کسی کو اِجازَت نہیں ، لِہٰذا دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں مَسْجِد کے آداب کو پیشِ نَظَر رکھتے ہوئے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شریک ہونے والے تمام اِسْلَامی بھائی اِعْتِکَاف کی نِیَّت  سے پوری رات مَسْجِد میں بَسَر کرتے ہیں کہ پوری رات کا اِعْتِکَاف کرنے کے بھی بے شُمار فوائد و ثمرات میں سے چند یہ ہیں :  
پہلا فائدہ
مَسَاجِد  میں بیٹھنا دِین کے  اَفْضَل کاموں ، پرہیزگاروں کے  اَعمال اور مُـحْسِنِیْن (یعنی نیک لوگوں) کے بُلَند دَرَجات میں سے ہے اور مَسْجِد میں ہمیشہ مُخْلِص مومن  ہی بیٹھا کرتے ہیں ۔  فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے : مَسَاجِد مُومِـنِیْن کیلئے باغات کی حَیْثِـیَّت رکھتی ہیں ، جبکہ مُنَافِق مَسْجِد میں ایسے ہوتا ہے جیسے پنجرے میں کوئی پرندہ قید ہو ۔ (1) فیض القدیر میں ہے : جس نے مَسْجِد  سے مَحبَّت کی یعنی اس میں اللہ پاک کی رضا کیلئے اِعْتِکَاف ، نَماز ، ذِکْرُ اللہ اور عِلْمِ دین سیکھنے  سکھانے کیلئے   بیٹھنے کو عادَت بنا لیا  تو اللہ  پاک اس  سے مَحبَّت فرمائے گا  یعنی اسے اپنی پناہ میں رکھے گا اوراسکی حِفَاظَت فرمائے گا ۔(2)مَسَاجِد کی انہی برکتوں کے حُصُول کیلئے ہمارے اَسلاف اَکْثَر مَسَاجِد میں تشریف فرما رہتے جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا ابو 



________________________________
1 -      علم القلوب ، باب النیة فی جلوس العبد فی المساجد والقعود فيها ، ص۱۹۴
2 -      فیض القدیر ، حرف  المیم ، ۶/۱۱۲ ، تحت الحدیث:۸۵۲۴