مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہو گیا ۔ (1)
شہا عطارؔ کا پیارا ہے یہ مشتاق عطاری یہی مُژدہ اِسے تم بھی سُنا دو یا رسول الله()
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ اِسْلَام کی شان و شوکت کا اِظْہَار ہو ، دِین کو تَقْوِیَت پہنچے ، برکتیں اور رحمتیں حاصِل ہوں ، جنّت کا شوق اوراس کے باغات کے پھل چننے کی سَعَادَت پائیں ، بُلَند و بالا چمکتے دمکتے جنّتی محلات کے حقدار ٹھہریں ، دُعائیں قبول اور بَلائیں دُور ہوں ، نیز مَدَنی مَاحَول میں بھی اِسْتِقَامَت ملے تو ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں اوّل تا آخِر شِرْکَت کرنے بلکہ دوسرے اِسْلَامی بھائیوں کو بھی لانے کا پکّا اِرادہ کر لیجئے کہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماعات میں پابندی سے شریک ہونے والوں کو یوں دُعائے مدینہ سے نوازا ہے :
جو پابند ہے اجتماعات کا بھی میں دیتا ہوں اُس کو دُعائے مدینہ(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
9-رات اعتکاف
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی دوسری نشست میں کھانے وغیرہ سے فارِغ ہونے اور سنّت کے مُطابِق سونے سے پہلے وُضُو وغیرہ کی ترکیب بنا کر توبہ کے نَوَافِل (صَلٰوۃُ التَّوْبَہ) کی اَدائیگی اور چند مَخْصُوص اَوراد و وظائف پڑھنے کے بعد مَسْجِد میں آرام کی ترکیب کی جاتی ہے اور مَسْجِد میں کھانے و سونے وغیرہ کی
________________________________
1 - فیضان سنت ، آداب طعام ، ص۶۳۰تا۶۳۱
2 - وسائِلِ بخشش(مرمّم) ، ص۳۴۴
3 - وسائِلِ بخشش(مرمم) ، ص۳۶۹