Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
34 - 79
مگر چونکہ برتن و دسترخوان وغیرہ کی ترکیب بنانے میں کچھ وَقْت لگ جاتا ہے ، لِہٰذا دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول کو اوڑھنا بچھونا بنانے والے اِسْلَامی بھائی اور دیگر ذِمَّہ دارانِ دَعْوَتِ اِسْلَامی اس وَقْت کو غنیمت جانتے ہوئے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شریک اِسْلَامی بھائیوں سے باہم مُلَاقَات کرتے اور نئے شرکا پر انفرادی کوشش کی ترکیب بناتے ہیں کہ فرمانِ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہے : دَعْوَتِ اِسْلَامی کا تقریباً 99% مَدَنی کام اِنفرادی کوشش کے ذَرِیعے ہی مُمکِن ہے ۔ چُنَانْچِہ ، 
ایک رِوایَت میں حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :  میں سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ تھا جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ اِرشَاد فرمایا :  جنّت میں یاقُوت کے کچھ سُتون ہیں ، جن پر زَبرجَد کے بالا خانے ہیں ، ان کے دروازے کھُلے ہوئے ہیں اور یہ ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارے چمکتے ہیں ۔  صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی :  یَا رَسُولَ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ان میں کون رہے گا؟ اِرشَاد فرمایا :  اللہ پاک کی خاطِر مَحبَّت کرنے والے ، اللہ پاک کی خاطر مِل بیٹھنے والے اور اللہ پاک کی خاطِر مُلَاقَات کرنے والے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  دیکھاآپ نے ! ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں مَدَنی حلقوں کے بعد اِسْلَامی بھائیوں کا آپس میں ایک دوسرے سے ملنا و مُلَاقَات کرنا کس قَدْر فضیلت کا باعِث ہے ، کیونکہ ان کے پیشِ نَظَر بھی سوائے اللہ پاک کی رِضا کے کچھ نہیں



________________________________
1 -     شعب الایمان ، ۶۱-باب فی مقاربة وموادة اهل الدين ، فصل فی المصافحة...الخ ، ۶/۴۸۷ ، حدیث:۹۰۰۲