8-مدنی حلقے
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! عِلْم کا ایک باب سیکھنا ہزار رَکْعَت نمازپڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ حضرت سَیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے مَرْوِی ایک روایت میں ہے کہ اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا : جب تم جنّت کی کیاریوں سے گزرا کرو تو اس میں سے کچھ پھول چُن لیا کرو ۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی : یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! جنّت کی کیاریاں کونسی ہیں؟ اِرشَاد فرمایا : عِلْم کی محفلیں ۔ چُنَانْچِہ ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اگرچہ مُـخْتَلِف مواقع پر مُـخْتَلِف باتیں اور سُنّتیں سیکھنے کو ملتی ہی رہتی ہیں مگر نَمازِ عشا کی ادائیگی کے بعد خصوصی طور پر کچھ دیر کیلئے مَدَنی حلقوں کا اِہتِمام ہوتا ہے ۔ جن میں شرکائے اِجْتِمَاع کو نہ صِرف فرائض عُلُوم سے آگاہی ملتی ہے ، بلکہ انہیں مُـخْتَلِف گناہوں سے بچنے کے طریقے و علاج بتانے کے علاوہ ان گناہوں میں مُبْتَلا ہونے کی وُجُوہَات اور اَسْبَاب بھی بتائے جاتے ہیں ۔ نیز اسی مَدَنی حلقے میں روز مرّہ کے معمولاتِ زِنْدَگی میں مانگی جانے والی مُتَفَرِّقدُعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں اور پھر اِجتماعی فِکْرِ مدینہ و دُعا کے بعد باہم مُلَاقَات و مصافحہ کرتے ہوئے رات کے کھانے (خیرخواہی) کی ترکیب کی جاتی ہے اور یوں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی پہلی نشست کا جَدْوَل مُکَمَّل ہوتا ہے ۔
انفرادی کوشش
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! پہلی نشست کے بعد اگرچہ کھانے وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے
________________________________
1 - معجم کبیر ، ما اسند عبد الله بن عباس ، مجاھد عن ابن عباس ، ۵/۲۷۸ ، حدیث:۱۰۹۹۵