Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
32 - 79
 دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں خوفِ خُدا و عِشْقِ مصطفے ٰ ، قَبْر و حَشْر کی یاد اور گُناہوں کی نَدامَت پر رونے اور رُلانے والوں کو اَچھّا نہیں سمجھتے ، حالانکہ اِس میں کوئی حَرَج نہیں ۔  جیسا کہ سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : جس مومن کی آنکھوں سے اللہ پاک کے خوف سے آنسو نکلتا ہے ، اگر چہ مکھی کے سرکے برابر ہو ، پھر وہ آنسو اس کے چہرے کے ظاہری حصے تک پہنچے اللہ پاک اُسے جہنّم پر حَرام کر دیتا ہے ۔ (1)
مانندِ شَمْع تیری طرف لَو لگی رہے 	دے لُطْف میری جان کو سوز و گُداز کا(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع میں مانگی جانے والی دعا کی مدنی بہار
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مُفتیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حاجی محمد فاروق عطاری مدنی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اِس طرح سے بتایا تھا کہ میں نے جب پہلی مرتبہ سُنّتوں بھرے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کی تو وہاں کی جانے والی اِختتامی رِقّت انگیز دُعا سُن کر بہت مُتَاَثِّر ہوا ، بس اِس دُعا کا انداز پسند آگیا ۔  اِس کے بعد دَعْوَتِ اِسْلَامی کی منزلیں طے ہوتی چلی گئیں ۔ (3)
یہ رضوی  ہے  ضیائی  قادری ہے اور عطاری      سجی نِسْبَت کی گُل کاری میرا فاروق عطاری
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -      شعب الایمان ، ۱۱-باب فی الخوف من الله تعالی...الخ ، ۱/۴۹۱ ، حدیث:۸۰۲
2 -      ذوقِ نعت ، ص۱۰
3 -      مفتی دعوت اسلامی ، ص۱۴