Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
29 - 79
تُوبے حساب بخش کہ ہیں بے شُمار جُرم            دیتا ہوں واسِطہ تجھے شاہِ حِجاز کا
اس بیکسی میں دل کو میرے ٹیک لگ گئی            شُہرہ سُنا جو رحمتِ بیکس نواز کا(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  مَعْلُوم ہوا سُنّتوں بھرے اِجتماعات بِالْخُصُوص عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِجتماعات میں حاضِری سے مَغْفِرَت و بَـخْشِشْ ملتی اور بندہ گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے ۔ دُعائیں قبول ہوتیں ، بَلائیں ٹلتیں اور مُرادیں پوری ہوتی ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں بھرے اجتماع میں شِرْکَت کی سعادت حاصل کرکے اس کی برکتیں حاصل کرنے والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہارملاحظہ کیجئے  ! 
نابینا آنکھ والا ہو گیا
پنجاب (پاکستان) کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قصْبہ فیروزہ میں دَعْوَتِ اِسلامی کا سُنّتوں بھرا عَظِیمُ الشَّان اِجْتِمَاع ۲ رَجَبُ الْمُرَجَّب ۱۴۱۶ھ میں ہوا ، جس میں شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان تھا ، قصبہ فیروزہ کے ایک قریبی گاؤں کی ایک خاتون نے اپنے ایک نابینا بھائی کو اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کرنے اور وہاں جا کر آنکھوں کیلئے دُعا کرنے کا مشورہ دیا ، اُس نے حامی بھر لی ۔ اِجْتِمَاع کی نِیَّت کی بَرَکَت یہ ظاہِر ہوئی کہ ایک عرصہ سے رُوٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی بیوی خود بخود بغیر بُلائے 2یا3 دِن کے اندر اندر گھر آگئی ۔ جب اِجْتِمَاع والی رات یہ نابینا شخص کسی کے سہارے پر



________________________________
1 -      ذوقِ نعت ، ص۹-۱۰ بتقدم وتأخر