Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
28 - 79
 ا َصَمّ رَحمَۃُ اللّٰہِ تعالیٰ عَلَیْہ ایک بار بَلْخ شہر میں بیان فرما رہے تھے ، دورانِ بیان فرمایا : یااللہ ! جو اس اِجْتِمَاع میں سب سے زیادہ گنہگار ہے اُس پر اپنا رحم فرما اور اُس کو بخش دے ۔ ایک کفن چور بھی اُس اِجْتِمَاع میں مَوجُود تھا ، جب رات ہوئی تو کفن چور حَسْبِ مَعْمُول قبرستان گیا اور ایک قَبْر کو کھودا   حَسْبِ مَعْمُول قبرستان گیا اور ایک قَبْر کو کھودا تا کہ کفن حاصِل کرے ، اُس کفن چور نے جیسے ہی قَبْر کھودی تو ایک غیبی آواز نے اُس کو چونکا دیا ، کوئی کہہ رہا تھا :  اے کفن چور !  تُو تَو آج دِن کو حضرتِ حاتِم اَصم رَحمَۃُ اللّٰہِ تعالیٰ عَلَیْہ کے اِجْتِمَاع میں بخش دیا گیا ہے ، پھر آج ہی رات کو دوبارہ یہ گناہ کیوں کرنے لگا ہے ؟ کفن چور نے یہ آواز سُنی تو رونے لگا اور سچے دِل سے تائب ہو گیا ۔ (1)
شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فیضانِ سُنّت کے باب فیضانِ رمضان ،  صفحہ 881 پر لکھتے ہیں : دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول اور سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں رَحمتیں کیوں نازِل نہ ہوں گی کہ ان عاشِقانِ رسول میں نہ جانے کتنے اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام ہوتے ہوں گے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : جَمَاعَت میں بَرَکَت ہے اور دُعائے مَجْمَعِ مُسلِمِیْن اَقْرَب بَقَبُوْل (یعنی مسلمانوں کے مَجْمَع میں دُعا مانگنا قبولِیَّت کے قریب تَر ہے ) ۔ عُلَما فرماتے ہیں :  جہاں 40 مُسلمان صَالِح (یعنی نیک مسلمان) جَمْع ہوتے ہیں اُن میں سے ایک ولیُّ اللہ ضَرور ہوتاہے ۔ (2)



________________________________
1 -      تذکرۃالاولیاء (فارسی) ، باب بیست و ہفتم ، ذکر حاتم اصم قدس اللهروحہ ، ۱/۲۲۲
2 -          فتاویٰ رضویہ ، ۲۴/۱۸۴ ، تیسیر شرح جامع صغیر ، حرف الھمزة ، ۱/۱۱۰