Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
27 - 79
 کو ملتی ہے ، جو ہِدَایَت کا باعِث بنتی ہے (5)یا ہَلاکَت  سے بچاتی ہے (6)یا وہ خوفِ خُدا (7)یا حَیا کی وجہ سے گناہ چھوڑ دیتا ہے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مَعْلُوم ہوا جو شخص مَسْجِد میں آنے جانے کا عادی ہو ، اس کا دامَنِ مُراد کبھی خالی نہیں رہتا ، کیونکہ کسی ایسے دنیادار شخص کے پاس جائیں جو دل کھول کر اللہ پاک کی راہ میں خَرْچ کرنے والابھی ہو تو جب وہ اپنے چاہنے والوں کی آمد پر خوش ہو کر ان کی آؤ بھگت کے لئے اپنی دولت کا منہ تک کھول دیتا ہے اور ان پر خرچ کرنے میں ذَرّہ بھر بُخْل (کنجوسی) سے کام نہیں لیتاہے ۔  تو ذرا سوچئے ! اگر ہم اس شخص کے بھی مالک و خالق کی یاد میں مُنْعَقِد ہونے والے اجتماعات میں شِرْکَت کریں گے تو عَطا و بَـخْشِشْ کے کیسے کیسے خزانے لُوٹنے کو ملیں گے ؟ 
عَفو و رَحمت کا بخشش کا سائِل                ہوں نہایت گنہگار و غافِل
میرا سب حال تجھ پر کھلا ہے                  یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے (2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
7-دُعا
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اللہ کریم اور اُس کے رسولِ رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذِکْر کے اِجْتِمَاع میں مانگی جانے والی دُعا پر فرشتے آمین کہتے ہیں ۔ (3) حضرت حاتِم



________________________________
1 -   احیاء علوم الدین ، کتاب النیة  و الاخلاص و الصدق ، بيان تفصيل الاعمال المتعلقة بالنية ، ۴/۴۴۹
2 -     وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص  ۱۳۵
3 -     کنزالعمال ، حرف الھمزة ، کتاب الاذکار ، الباب الاول فی الذكر و فضيلته ، المجلد الاول ، ۱/۲۲۲ ، حدیث:۱۸۷۲ ماخوذًا