Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
21 - 79
 ہی نہیں بلکہ اَھْلِسُنّتکی کثیر مَسَاجِد بِالْخُصُوص دَعْوَتِ اِسْلَامی کے زیرِ اِہتِمام مَسَاجِد میں نَمازِ مَغْرِب یا عشا کے بعد سورۂ ملک کی تِلاوَت کا اِہتِمام ہوتا ہے ، آپ بھی ان نمازوں کے بعد سورۂ ملک پڑھنے کی نِیَّت فرما لیجئے ، کہ نہ جانے زِنْدَگی کی شام کب ہو جائے  ! 
عِبَادَت رِیَاضَت تِلاوَت سے غَفْلَت	نہ کرنا کہ موقَع سنہری مِلا ہے (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
4-نعت شریف
تِلاوَت کے بعد بارگاہِ رِسَالَت میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا جاتا یعنی نعت شریف پڑھی جاتی ہے ، کہ حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اللہ پاک نے جس طرح کمالِ سِیْرَت میں تمام اَوّلین و آخِرِین سے مُمْتَاز اور اَفضل و اَعلیٰ بنایا ، اسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جَمالِ صُورَت میں بھی بے مِثل و بے مِثال پیدا فرمایا ۔  لِہٰذا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کرنا یعنی نعت شریف پڑھنا و سننا یقیناً نِہَایَت عُمدہ عِبَادَت ہے اور قرآنِ کریم میں بھی جابجا اللہ پاک کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عَظَمَت و شان کی مِثالیں مذکور ہیں ۔ جیسا کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  
اے رَضا خود صَاحِبِ قرآں ہے مَدَّاحِ حُضُور	تجھ سے کب مُمکِن ہے پھر مِدْحَت رَسولُ اللہ کی(2)
شرح کلامِ رضا : اے رضا جب خود صاحِبِ قرآن یعنی اللہ پاک حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعریف فرمانے والا ہے ، تو پھر تو حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعریف و توصیف کیسے کر سکتا ہے ؟ 



________________________________
1 -     وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص ۴۵۵
2 -     حدائق بخشش ، ص۱۵۳