نیّتوں سے مُتَعَلِّق رَاہ نُمائی کے لئے اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُنْفَرِد سُنّتوں بھرا بیان نِیَّت کا پھل اور نیّتوں کے 72مدنی گلدستوں کی رنگ برنگی خوشبوؤں سے مُعَطَّر و مُعَنْبَر رِسالہ ثواب بڑھانے کے نسخے ، جبکہ 53 مُـخْتَلِف اَعمال کی 652 اچھی نیتوں کے بیان پر مُشْتَمِل کتاب بہارِ نِیَّت مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصِل فرمائیں ۔
2-اَوَّابِیْن کی ادائیگی
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! ہفتہ وار اِجْتِمَاع کی بَرَکَت سے بعدِ مَغْرِب نَمازِ اَوَّابِیْن پڑھنے کی سَعَادَت بھی حاصِل ہوتی ہے ۔ چُنَانْچِہ اس نَماز کے مُتَعَلِّق بہارِ شَریعَت میں ہے : بَعْدِ مَغْرِب چھ۶ رکعتیں مُسْتَحَب ہیں ان کو صَلَاۃُ الاوّابین کہتے ہیں ، خواہ ایک سلام سے سب پڑھے یا دو۲ سے یا تین۳ سے اور تین۳ سلام سے یعنی ہر دو۲ رَکْعَت پر سلام پھیرنا اَفْضَل ہے ۔ (1)اور ان رکعتوں کی فضیلت کے مُتَعَلِّق اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : جو مَغْرِب کے بعد چھ۶ رکعتیں پڑھے اور ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کرے تو یہ 12 برس کی عِبَادَت کے برابر ہوں گی ۔ (2)
3-تلاوتِ قرآنِ کریم
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اس کے بعد مَدَنی اِنْعَام نمبر 3 پر عَمَل کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہوئے ہفتہ واراِجْتِمَاع میں سورۂ ملک پڑھنے کی ترکیب ہوتی ہے ۔ مروی ہے
________________________________
1 - بہار شریعت ، سنن و نوافل کا بیان ، ۱/ ۶۶۶
2 - ترمذی ، ابواب السهو ، باب ماجاء فی فضل التطوع وست ركعات…الخ ، ص۱۳۱ ، حدیث:۴۳۵