Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
18 - 79
 (3)مَسْجِد میں دُنیا کی باتیں کرنے سے بچوں گا(4)آنکھ اور زبان کا قُفْلِ مدینہ لگاکر نہایت تَوَجُّہ کے ساتھ عِلْمِ دِین حاصِل کرنے کی کوشِش کروں گا(5)دورانِ اجتماع اپنا موبائل فون حَتَّی الْاِمْکَان بندیا Silent پر رکھوں گا(6)بعد میں آنے والے اسلامی بھائیوں کیلئے سَرَک کر جگہ کُشادہ کرنے کی سُنّت ادا کروں گا(7)اِجْتِمَاع میں پڑھائے جانے والے 6 درود شریف اور2دُعائیں بُلند آواز سے جھوم جھوم کر پڑھوں گا(8)دورانِ اجتماع جو نمازیں آئیں گی ، عِطْر لگا کر ، پہلی صف میں ، تکبیرِ اُولیٰ اور خشُوع وخضُوع کے ساتھ باجماعت ادا کروں گا (9)دورانِ اِجْتِمَاع اگر کسی مسلمان بھائی کی حق تَلَفیِ ہوئی مثلاً کندھا ٹکرا گیا ، کسی کے ہاتھ پر پاؤں پڑ گیا وغیرہ تو اُس سے فوراً معافی طلب کروں گا (11)اگر کسی نے میری حق تَلَفِی کی تو میں اُس کو پیشگی معاف کرتا ہوں (10)نئے اسلامی بھائیوں سے مُسکَرا کرخود آگے بڑھ کراُن سے ملاقات کروں گا اور ان پر انفرادی کوشش کرکے مدنی قافلے میں سفر اور مَدَنی اِنْعَامَات پرعمل وغیرہ کی ترغیب دِلاؤں گا (12)ہر ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ  کتاب / کم ازکم ایک رِسالہ خریدوں گا ۔ 
اچھی اچھی نیّتیں کرتا رہوں میں ہر گھڑی              دیجئے نیکی کا جذبہ بہرِ مُرشِد یا نبی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی تَوَجُّہ : ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں جَدْوَل کے مُطابِق اگر ہر ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں بھی کر لی جائیں تو ثواب کاانباراپنے نامۂ اَعمال میں دَرْج کروا سکتے ہیں ۔  چُنَانْچِہ تِلاوَت ، نعت اور بیان سے پہلے اگرچہ ان تینوں کے مُتَعَلِّق بعض نیتیں کروائی جاتی ہیں مگر مزید اچھی اچھی