Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
17 - 79
1-اچھی اچھی نیتّوں کے فوائد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اِمامِ اَجَلّ حضرت سَیِّدُنا شیخ ابُو طالِب مکّی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کتاب عِلْمُ الْقُلُوب میں فرماتے ہیں : اگر کوئی عالِم ہو اور پہچان رکھتا ہو تو اس کیلئے ایک ہی عَمَل میں کئی طرح کی نیّتیں جَمْع ہو سکتی ہیں کہ اُسے ہر نِیَّت کے بدلے عظیم اَجَر و ثواب عَطا  ہو ۔  یہی وجہ ہے کہ عالِمِ نِیَّت ، سیِّدِی اَعلیٰ حضرت مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب کام کچھ بڑھتا نہیں ، صِرْف نِیَّت کر لینے میں ایک نیک کام کے 10 ہو جاتے ہیں تو ایک ہی نِیَّت کرنا کیسی حَمَاقَت اور بِلاوجہ اپنا نُقْصَان ہے ۔ چُنَانْچِہ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے :  مسلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے ۔  پر عَمَل کی نِیَّت سے ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت سے پہلے خوب اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے کہ جس قَدْر نیّتیں زیادہ ہوں گی اجر و ثواب بھی زیادہ ہو گا ، یہاں صِرف 12 نیّتیں پیش کی جا رہی ہیں تاہَم عِلْمِ نِیَّت رکھنے والا ان میں مزید اِضافہ کر سکتا ہے : 
(1)اللہ پاک کی رِضا و خُوشنُودی اور حُصُولِ ثواب کیلئے جب تک زندہ رہا ، بِلاناغہ ، اوّل تا آخِر (نمازِ مغرب تااِشراق و چاشت وصلوٰۃ وسلام) ہفتہ واراِجتماع میں شِرْکَت کرتا رہوں گا(2)کوئی بوڑھایا بیمار بس / ویگن میں سُوار ہوا تو اُس کیلئے نشست خالی کرکے اِیثار کا ثواب حاصِل کروں گا



________________________________
1 -    علم القلوب ، باب النية فی جلوس العبد فی المساجد ، ص۱۹۹
2 -    فتاویٰ رضویہ ، ۲۳/۱۵۷
3 -      معجم کبیر ، یحی بن قیس الکندی عن ابی حازم ، ۳/۵۲۵ ، حدیث:۵۸۰۹