Brailvi Books

ہفتہ وار اجتماع
16 - 79
 دعا و مناجات کا سلسلہ ہوتا ہے اور ٭ اس کے بعد شجرۂ قادِریہ ، رضویہ ، ضیائیہ ، عطاریہ سے مخصوص اوراد و وظائف کی ترکیب کی جاتی ہے ۔  ٭اس کے بعد تقریباً12 منٹ کے لئے تمام اِسْلَامی بھائی تِلاوَتِ قرآنِ کریم کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہیں ۔  ٭ پھر اذانِ فَجْر کے بعد صدائے مدینہ کا اِہتِمام ہوتا ہے اور ٭ نَمازِ فَجْر کی باجَمَاعَت ادائیگی کے بعد بعدِ فَجْر مدنی حلقہ لگایا جاتا ہے ۔  ٭ جس میں تین۳ آیات کی تلاوت ، ترجمہ و تفسیر (صِراطُ الْجِنَان ، خزائنُ العِرفان یانُوْرُالْعِرفان) کے عِلاوہ ٭ فیضانِ سنّت سے ترتیب وار چار۴ صفحات پڑھ کر سنائے جاتے ہیں ، ٭ پھر ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوتی ہے ۔  ٭ اتنی دیر میں اِشْرَاق و چاشت کا وَقْت ہو جاتا ہے اور اِشْرَاق و چاشت ادا کرنے کے بعد ٭ دُرُود و سلام اور ٭اِختتامی دُعا پر ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع کی اِس  نشست کا اِختتام ہوتاہے ۔ 
ہفتہ واراجتماع کے اِختتام پر خوش نصیب عاشقانِ رسول عِلْمِ دِین کے حُصُول اور سُنّتوں کی تربیت کے لئے 12ماہ / 1ماہ / 3دن کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کی سَعَادَت بھی حاصِل کرتے ہیں ۔ 
”ہفتہ وار اجتماع“ کے تیرہ حُرُوف کی نِسْبَت سے ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کے 13  فضائل و برکات
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  آئیے ! مُـخْتَصَرًاجانتے ہیں کہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کے کیا کیا فضائل و برکات ہیں ۔  چُنَانْچِہ