رات اعتکاف کا جدول
اس کے بعدرات اِعْتِکَاف کاجَدْوَل(1)ہوتاہے ، خوش نصیب عاشقانِ رسول جَدْوَل کے مُطابِق رات اِعْتِکَاف کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہیں ۔ چُنَانْچِہ طبعی حاجات سے فارغ ہو کر ، وضو وغیرہ کی ترکیب کر کے سونے سے پہلے مَدَنی انعام نمبر 16 پر عَمَل کی نِیَّت سے صلوٰۃُ التوبہ ادا کرتے ہیں ۔ اس کے بعد شبِ جُمُعَہ کو پڑھے جانے والے مَخْصُوص اوراد و وظائف پر عَمَل کی کوشش کرتے ہیں اور پھر دُعا کے بعد سنّت کے مُطابِق سونے کی سنتیں اور آداب کے مُطابِق آرام کی ترکیب کرتے ہیں ۔
تیسری نشست کا جدول
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اس نشست کا آغاز نمازِ تَـھَجُّد سے ہوتا ہے ، جس کے لئے خیر خواہ اِسْلَامی بھائی وَقْتِ مُناسِب پر اجتماع میں آرام کرنے والے اِسْلَامی بھائیوں کو مخصوص اَلْفَاظ میں اِعْلَان کر کے پیار سے اٹھاتے ہیں ۔ چُنَانْچِہ ،
٭ طبعی حاجات سے فارِغ ہو کر اور ٭ وضو کر کے سب اِسْلَامی بھائی ٭ دو۲ رَکْعَت نَمازِ تَـھَجُّد ادا کرتے ہیں ، جبکہ نَمازِ تَـھَجُّدسے پہلے جب دیگر اِسْلَامی بھائیوں کا اِنتِظار کیا جا رہا ہوتا ہے تو ایک مُبَلِّغ اِسْلَامی بھائی ٭ تَـھَجُّد کے فضائل و برکات پرتقریباً 7 مِنَٹ کیلئے (تَـھَجُّد کے ترغیبی مدنی پھول) مُـخْتَصَربیان بھی کرتے ہیں ۔ ٭پھر نَمازِ تَـھَجُّد کے بعد
________________________________
1 - رات اِعْتِکَاف کا جَدْوَل مجلس مدنی انعامات کے سُپُرد ہے ، ہر ہفتہ وار اجتماع میں ایک ذِمَّہ دار بنایا جائے جو کہ بعدِ عشا تا اِشراق و چاشت جَدْوَل پر چلے اور چلائے۔