اِسْلَامی مفتی محمد فاروق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور مَرْحُوم نگرانِ شوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شُمار انہی ذی قَدْر شخصیات میں ہوتا ہے جو ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کی بَرَکَت سے مَدَنی ماحول میں کیا آئے ، ان کی زندگیوں میں ہی مَدَنی انقلاب نہ آیا بلکہ ایک زمانہ آج بھی انہیں یاد کرتا ہے ۔ چُنَانْچِہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں شامِل ایک کثیر تعداد ہے جو پہلے بے نَمازی تھے ، ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کی بَرَکَت سے وہ نَمازی بن گئے ، چور ، ڈاکو ، زانی و قاتِل ، جواری و شرابی اور دیگر جرائم پیشہ اَفراد تائب ہو کر مُعَاشَرے کے اَچھّے اَفراد بن کر اللہ پاک اور اُس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِطَاعَت و فرمانبرداری میں لگ گئے ، داڑھی منڈانے والے ، اپنے چہرے پر مَحبَّتِ رَسول کی نشانی سُنّت کے مُطابِق ایک مٹھی داڑھی سجانے بلکہ زُلفیں رکھنے والے بن گئے ، اَغیار کی طرح ننگے سر پھرنے والے ، سبز گنبد کی یادوں سے مالا مال سبز سبز عِمامہ شریف سجانے لگے ۔
اُن کا دیوانہ عمامہ اور زُلف و رِیش میں واہ ! دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار اجتماع میں کیا ہوتا ہے ؟
ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کی بُنْیَادِی طور پر تین۳ نشستیں ہیں ۔ پہلی نشست مَغْرِب تا عشا کا دورانیہ دو۲ گھنٹے ، دوسری نشست بعد نمازِ عشا تا وقفۂ آرام اور تیسری نشست نمازِ تَـھَجُّد تا اِشْرَاق و چاشت کے بعد صلوٰۃ و سلام تک ہوتی ہے ۔
________________________________
1 - وسائلِ بخشش (مرمّم) ، ص ۲۲۱