کام سے شروع فرمایا وہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجْتِمَاع ہی ہے ۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جس مَدَنی سَفَر کا آغاز اکیلے ہی فرمایا تھا وہ آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! ایک مُنَظَّم کارواں و تنظیم کی شَکْل اِخْتِیار کر چکا ہے ، جس سے دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ اِسْلَامی بھائی اور اسلامی بہنیں مُنْسَلِـک ہیں ، بِلاشُبہ یہ سب آپ کی پُر خُلُوص دُعاؤں ، انتھک کوششوں ، بہترین حِکْمَتِ عَمَلی اور مَضْبُوط دَسْتُور العَمَل کا ثمرہ ہے ۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے :
میں اکیلا ہی چلا تھا جانِبِ مَنْزِل مگر اِک اِک آتا گیا کارواں بنتا گیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُفتیِ دعوتِ اسلامی اورمرحوم نگرانِ شوریٰ ہفتہ واراجتماع میں
دَعْوَتِ اِسْلَامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں بے شُمار اِسْلَامی بھائی شِرْکَت کرتے ، خوب ثواب کماتے اورطرح طرح کی بیماریوں سے شفا پاتے ، من کی مُرادیں پاتے ہیں ۔ اس بابَرَکَت اِجْتِمَاع میں شِرْکَت کرنے والے مُعَاشَرے کے انتہائی بگڑے ہوئے افراد کی اِصْلَاح کی کتنی ہی ایسی مَدَنی بہاریں وُقُوع پذیر ہو چکی ہیں جن کوسُن کر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ بن جاتا ہے ۔ وہ لوگ کہ جنہیں کل تک مُعَاشَرے میں کوئی عزّت کی نِگاہ سے دیکھتا نہ تھا ، اس اِجْتِمَاع سے حاصِل ہونے والی برکات سے مُعَاشَرے میں عزّت کی زِنْدَگی گزار رہے ہیں اور بعض تو ایسے ہیں جن کے وُجُود سے مُعَاشَرے کو عزّت ملی ، مفتیِ دَعْوَتِ