Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
64 - 70
 مدنی چینل کے نمبرز پر پیشگی بھیجنے ہوتے ہیں۔ دورانِ مدنی مذاکرہ مدنی مذاکرہ سنیں۔ 
سوال 18 : مَدَنی مذاکرے میں مَدَنی مُنّیاں سوال کرنا چاہیں تو ان کی عمر کتنی ہونی چاہیے ؟
جواب : سات۷ آٹھ۸ سال تک ہونے میں حَرَج نہیں۔ 
تنظیمی احتیاطیں
سوال 1 : مَدَنی مذاکرے میں اَوّل تا آخِر شِرْکَت  سے کیا مُراد ہے ؟
جواب : اَوّل  سے مُراد تِلاوَتِ قرآنِ پاک ہے ۔ البتہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی آمد پر بھی اگرمدنی مذاکرے میں شِرْکَت ہو جائے تو اسے بھی اَوّل میں شُمار کر لیا جائے گا اور آخِر سے مُراد صلوٰۃ و سلام ہے ۔ 
سوال 2 : کیا مَدَنی مذاکرے کے وَقْت کوئی اور تنظیمی  مَصْرُوفِـیَّت رکھ سکتے ہیں؟
جواب : جب  شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مدنی مذاکرہ یا مدنی مشورہ فرمائیں تو تمام تر کام اور جَدْوَل چھوڑکر آپ کے قدموں میں ہی ہونا چاہیے ۔ 
سوال 3 : ڈویژن میں ایک جگہ اِجْتِمَاعِی طور پر مَدَنی مذاکرہ ہورہا ہو تو کیا  اسی ڈویژن میں   دوسری جگہ کوئی ذِمَّہ دار اپنے طور پرالگ سے اِجْتِمَاعِی مَدَنی مُذاکَرَہ  دیکھ سکتا ہے ؟
جواب : اگرایک جگہ تعداداتنی ہو جائے کہ مزیدگنجائش نہ ہویا انتظامات کم پڑجائیں تو دوسری جگہ بھی ترکیب بنائی جا سکتی ہے ۔ اگر26 سے کم  اسلامی بھائی  ہیں تو پھر دوسری جگہ ترکیب نہ بنائی جائے ۔ ( نگرانِ ڈویژن مُشَاوَرَت نگرانِ کابینہ سے اِجازَت لے کر جگہ کا تعیّن کریں ، ضرورتاً زِیادہ جگہ بھی اجتماعی طورپر مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھا جا سکتا ہے )