سوال 4 : بَراہِ رَاسْت( Live) ہفتہ وارمدنی مُذاکَرَہ سننے کے بجائے ریکارڈ شدہ مَدَنی مُذاکَرَہ سننے سے کیا اس کا مَدَنی انعام نمبر 56 پر عَمَل مانا جائے گا؟
جواب : جی ہاں ! مدنی انعام نمبر 56 پر عَمَل مان تو لیا جائے گا مگر شرط یہ ہے کہ وہ بَراہِ رَاسْت ( Live) ہفتہ وار مدنی مُذاکَرَہ میں شِرْکَت کا عادی ہو اور کسی حقیقی مجبوری کی بنا پر اس ہفتے براہِ راست مدنی مذاکرہ دیکھنے یا سننے کی سَعَادَت سے مَحْرُوم رہے ، لیکن آیندہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے سے پہلے پہلے گزشتہ رہ جانے والا مدنی مذاکرہ کسی بھی ذریعے سے دیکھ یا سن لے ۔ البتہ ہمارا مدنی کام اجتماعی مدنی مذاکرہ ہی ہے ۔
سوال 5 : کیامَدَنی مُذاکَرَے کو فَقَط مُذاکَرَہ کہا جا سکتا ہے ؟
جواب : ہماری اِصطلاح مَدَنی مُذاکَرَہ ہے ، اِسے مَدَنی مُذاکَرَہ ہی کہا جائے ۔
سوال 6 : جن دنوں مَدَنی مذاکرے روزانہ ہوتے ہیں ، مَثَلًا ( ذُوالحجۃ الحرام کے 10 ، عاشُورہ کے 10 ، ربیع الاوّل کے 12 ، ربیعُ الاخرکے 11اور رجب شریف کے 6 مَدَنی مذاکرے ، ماہِ رمضان میں بعدِ عصروبعدِ تراویح) وغیرہ ، کیا ان میں شِرْکَت کرنا تنظیمی طور پر لازِم ہے ؟
جواب : ہمیں ہر مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کرنا چاہئے ، بِالْخُصُوص باب المدینہ( کراچی) میں موجود اِسْلَامی بھائیوں کو تو ان خصوصی مدنی مذاکروں میں بھی شِرْکَت کرنا چاہئے جو مدنی چینل پر براہِ راست نہیں ہوتے ۔ البتہ ! یاد رکھئے کہ ہمارا مدنی انعام نمبر 47 ہے : کیا آج آپ نے تنہا یا کیسٹ اجتماع میں کم از کم ایک بیان یا مدنی مذاکرے کی آڈیو / وڈیو کیسٹ بیٹھ کر سنی یا دیکھی یا مدنی چینل پر کم از کم 1 گھنٹہ 12 منٹ