بَـیْعَت بھی نہ ہوگی۔ (1)
سوال 15 : کیا ناپاکی کی حَالَت میں یا باری کے دِنوں میں بَـیْعَت ہو سکتی ہے ؟
جواب : ناپاکی کی حَالَت میں یا باری کے دنوں میں بَـیْعَت کرنے میں کوئی حَرَج نہیں کیونکہ بَـیْعَت ہوتے وَقْت طَہَارَت والا( یعنی پاک) ہونا لازمی نہیں۔ البتہ بَـیْعَت کے دوران ایسی حَالَت میں قرآنی آیت پڑھنا ناجائز و حرام مگر کَلِمَہ طیبہ ودُرُود وغیرہ کا وِرْد کرنا دُرُسْت ہے ۔ (2)
سوال 16 : اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مَدَنی مذاکرے میں کسی اسلامی بھائی کو کوئی تحفہ عَطا فرمانا اور کسی دوسرے اِسْلَامی بھائی کا اس تحفے کو تَبَرُّک کی خاطِر مانگ لینا یا چُرا لینا کیسا؟
جواب : چرا لینا قطعاً دُرُسْت نہیں اور مانگنے سے بھی بچنا چاہیے ، خصوصاً ایسی چیز جسے دینے میں آزمائش ہو ، ہاں چھوٹی سی کوئی چیز جسے دینے میں کوئی مسئلہ ہو نہ سوال کرنے میں ذِلَّت کا سامنا ہو تو مانگنے میں حَرَج نہیں۔
سوال 17 : مَدَنی مذاکرے میں اسلامی بہنوں نے سوال کرنا ہو تو اس کی کیا ترکیب ہے ؟
جواب : اسلامی بہنوں کیلئے ہرانگریزی مہینے کا پہلا ہفتہ مُقَرَّر ہے ، اس میں بِالْخُصُوص اِسْلَامی بہنیں اپنے مدنی مُنّوں / مدنی مُنّیوں کے ذریعے سُوالات کراتی ہیں۔ یہ سوالات
________________________________
1 - فتاوی اہلسنت ، آٹھواں حصہ ، ص۲۵ بتصرف
2 - فتاوی اہلسنت ، آٹھواں حصہ ، ص۲۶-۲۹ بتصرف