Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
61 - 70
 نیک عَمَل اس نِیَّت سے کرنا تاکہ کیمرہ ( Camera) میں آؤں تو یہ دُرُسْت نہیں ،  کیونکہ ایسا کرنا اِخْلَاص کے منافی اور ریاکاری کے زمرے میں آتا ہے ،  اللہ پاک کی رضا کے عِلاوہ کسی اور اِرادے سے عِبَادَت کرنا ریاکاری ہے ۔ (1)
سوال 8 : صِرف مَدَنی مذاکرے میں اپنے آپ کو نیک ظاہِر  کرنے کے لئے مَدَنی حلیہ ،  چھوٹا عمامہ  اور  دو۲  دو۲ چادریں لے کر سب سے پہلے اور سب سے آگے   بیٹھنا تاکہ  بار بار اس پر نگاہ جائے کیسا؟
جواب : اگر یہ اعمال صِرف اس لئے کرتا ہے تاکہ ایسا ظاہِر کرے کہ وہ ہمیشہ ہی اسی لباس میں رہتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہو تو یہ ایک دھوکا ہے اور دھوکا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ (2)البتہ ! پیر کی بارگاہ میں حاضری اور اس کی خوشنودی کے لئے ایسا کرنے میں بظاہر کوئی حَرَج  نہیں۔ 
سوال 9 : مَدَنی مذاکرے میں کوئی شَرْعِی مسئلہ سُن کر آگے بیان کرنا کیسا؟
جواب : اگر صحیح طرح یاد ہے جیسے بتایا گیا ویسے ہی بتانے کی اہلیت ہے تو ہی بیان کریں۔ 
سوال 10 : کیا مدنی چینل پر براہِ راست ( Live) نشر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اگر کوئی اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید یا طالِب ہونا چاہے تو ہو سکتا ہے ؟
جواب : جی ہاں ! مدنی چینل پر براہِ راست ( Live) نشر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اگر 



________________________________
1 -      نیکی کی دعوت ،  ص۶۶
2 -      جہنم کے خطرات ،  ص۱۷۱