میں نے سچ بولا کہ نہیں ۔ تو وہ کہنے لگے کہ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: جو روزانہ ایک بیان سنتا ہے میں اس سے خوش ہوتا ہوں۔ ان اَلْفَاظ نے میرے دل میں چھپی اپنے مرشدِ کریم سے مَـحَبَّت کو بیدار کر دیا۔ چُنَانْچِہ میں نے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه سے جاری کردہ 50 مَدَنی مذاکروں پر مُشْتَمِل وی سی ڈی خرید لی اور روزانہ ایک مَدَنی مُذاکرہ سننے کی سَعَادَت پانے لگا۔ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت کی پُر تاثیر گفتگو کی بَرَکَت سے دن بدن گناہوں سے نَفْرَت اور نیکیوں سے مَـحَبَّت بڑھنے لگی ، ابھی چند ہی مَدَنی مُذاکرے سنُے تھے کہ میرے حُلئے ، کردار اور اَندازِ زِنْدَگی میں تبدیلی آنے لگی اور سنتوں پر عَمَل کا جذبہ ہی نہ ملا بلکہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! میں مَدَنی کاموں میں بھی دلچسپی لینے لگا۔ اَلْغَرَضْ مَدَنی مذاکروں کے ذریعے میری ایسی مدنی تَرْبِیَت ہوئی جو 26 سالہ زِنْدَگی میں کبھی نہ ہوئی تھی۔ (1)
مدنی مذاکرے سے متعلق احتیاطوں اور مفید معلومات پر مبنی سوال جواب شرعی احتیاطیں
سوال 1 : کیا دورانِ مدنی مذاکرہ اوراد و وظائف پڑھ سکتے ہیں؟
جواب : بہتر یہی ہے کہ کسی قسم کے اوراد و وظائف میں مَشْغُول نہ ہوں اور صرف شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول سنیں جو کہ آپ کی زِنْدَگی کا نچوڑ بھی ہیں ، نیز وَعْظ و نصیحت پر مَبْنِی باتیں سنتے ہوئے خاموش رہنا
________________________________
1 - اجنبی کا تحفہ ، ص۲۸ مختصراً