Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
56 - 70
اِنفرادی طور پر دیکھنے کی ترکیب کی جائے ! بیرونِ ملک جہاں اَوقات کے فَرْق کی وجہ ہو ،  وہاں نشرِمکرّر ( ReTelecast) کے طورپر چلنے والے مُذَاکرے میں شِرْکَت کروائی جائے !جہاں زبان ( Language) کا مسئلہ ہے ،  وہاں کے لوگوں کے لئے ڈبنگ ( Dubbing) کروانے کیلئے کوشش کریں۔ ! جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه ،  مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه اور دارُ الْـمَدِیْنَه وغیرہ( جن میں اِدارتی نِظام ہے ) یہاں ہرہفتے پابندی کے ساتھ مَدَنی مذاکرہ دِکھانا متعلقہ مَـجْلِس کی بھی تنظیمی ذِمَّہ داری ہے ۔ یہاں مَقامی ذِمَّہ داران طلبہ و اَسَاتِذہ کے ساتھ مل کر ہر ہفتے مَدَنی مذاکرے میں شِرْکَت کریں۔ 
!اِطَاعَت کاجذبہ پیداکرنے کے لئے مَدَنی مذاکرہ ،  دیکھنے دکھانے کی ترکیب بنائیے ،  اَوّل تا آخِر شِرْکَت کریں ،  کوشِش کریں کہ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کوئی جملہ رہ نہ جائے ۔ (1)
 روزانہ مدنی مذاکرہ سننے کی مدنی بہار
زم زم نگرحیدر آباد ( بابُ الاسلام سندھ) کے علاقے پھُلیلی پار کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ یوں تو بچپن ہی سے دامَنِ عطّار سے وَابَسْتہ تھا مگر شیطان مردُود نے دُنیا کے پُر فَریب نظاروں میں بُری طرح اُلجھا رکھا تھا۔ زِنْدَگی کے بیش قیمت ماہ و سال غَفْلَت میں بسر ہو رہے تھے کہ خوش قسمتی سے ایک بار کسی مُبَلِّغِ دَعْوَتِ اِسْلَامی سے مُلاقات ہوگئی ،  جنہوں نے مجھ سے پوچھا: کیا آپ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات سُنتے ہیں؟



________________________________
1 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  ۱تا۵ رجب المرجب۱۴۳۷ھ بمطابق9تا13اپریل 2016ء