Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
55 - 70
٭جب اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی مَدَنی مذاکرہ یا مَدَنی مَشْوَرَہ فرمائیں تو تمام تر کام اور جَدْوَل چھوڑکر آپ کے قدموں میں ہی ہونا چاہیے ۔ (1)
٭روزانہ ایک مَدَنی مُذاکَرَہ سننے کی عادَت بنائیں۔ بِالْخُصُوص اپنی ذِمَّہ داری سے مُتَعَلِّق مَدَنی مذاکرے مُنْتَخَب کر کے لازِمی سُن اور لکھ لیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہترین تنظیمی تَرْبِیَت کا سلسلہ رہے گا۔ (2)( اس کے لئے  www.ilyasqadri.com سے  تنظیمی مدنی پھولوں  میں جاکر متعلقہ شعبے کے مدنی پھول دیکھیں) 
٭مدنی چینل پر جب بھی براہِ راست( Live) مَدَنی مُذاکَرَہ نشر ( Telecast) ہو تو تمام ذِمَّہ دارانِ دَعْوَتِ اِسْلَامی ،  اپنی تمام تر تنظیمی مصروفیات چھوڑ کر اِس میں شِرْکَت کی سَعَادَت حاصِل کیا کریں۔ (3)
٭مَدَنی مذاکرہ تَرْبِیَت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ (4)
!مَـجْلِس مَدَنی مذاکرہ ہَدَف بنائے کہ ہم نے عموماً ہر مسلمان اور خصوصاً تمام دَعْوَتِ اِسْلَامی والوں کو مَدَنی مُذاکَرَہ دِکھانا ہے ۔ 
!جو کسی وجہ سے مَدَنی مذاکرہ نہیں دیکھ پاتے ،  اُن کے لئے بھی مَدَنی مذاکرہ دِکھانے کی صُورَت نکالی جائے ۔ مَثَلًا !جہاں اجتماعی طور پر مَدَنی مذاکرہ نہیں دیکھا جاسکتا وہاں



________________________________
1 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوری ،  3تا8 اپریل 2006ء
2 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  ۲۲تا۲۴ محرم الحرام ۱۴۲۸ھ بمطابق11تا13فروری 2007ء
3 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  ۱۵ تا ۱۶ذوالحجۃ الحرام۱۴۳۱ھ بمطابق22 تا 23 نومبر2010ء
4 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، ۲تا۵ ذوالقعدۃ الحرام ۱۴۳۷ھ بمطابق 6تا9 اگست2016ء