Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
54 - 70
٭جُمعرات( Thursday) کو بعدِمغرب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وارسُنّتوں بھرا اِجتماع اور ہفتے کو بعدِ عشا ہفتہ وارمدنی مُذاکرہ ہوتا ہے ،  اِن میں شِرْکَت کا مَعْمُول بنائیے ۔ اِن دو۲دِنوں میں کوئی گھریلو تقریب نہ رکھی جائے تومدینہ مدینہ۔ (1)
٭ ایسے 12 بلکہ 25 اِسْلَامی بھائیوں کو تیّار کریں کہ وہ اپنے گھر یا قریبی خالی جگہ میں مدنی مُذاکرہ دیکھنے دِکھانے کے لئے اجتماعی ترکیب بنائیں۔ خیرخواہی کی ترکیب کر لیں تومدینہ مدینہ۔ اس طرح ایک اسلامی بھائی کی باری کافی عرصے بعد آئے گی۔ (2)
٭دورانِ مَدَنی مُذاکرہ سونے والوں کو نہ جگائیں بلکہ اُن کاچہرہ پہچان لیں ،  جاگنے کے بعد مَحبَّت سے آئندہ مَدَنی مُذاکروں میں شِرْکَت کی دَعْوَت دیں۔ (3)
٭خیرخواہ اِسْلَامی بھائی ان اَلفاظ کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت دیں: پیارے اِسْلَامی بھائی !  مَسْجِد میں رحمتوں کا نُزُول ہورہا ہے ، عِلْمِ دین اورسُنّتوں کے خزانے تقسیم ہو رہے ہیں آپ بھی مَسْجِد میں تشریف لے چلیں اور مدنی مُذاکرے میں شریک ہو جائیں۔ (4)
مدنی مذاکرے کے متعلق مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھول
٭مَدَنی مُذاکَرَہ بَہُت بڑی نِعْمَت ہے ۔ (5)



________________________________
1 -      مدنی مذاکرہ ، ۲۰ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ بمطابق 9مئی 2015ء
2 -      مدنی مذاکرہ ، ۲۰ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ بمطابق 9مئی 2015ء
3 -      مدنی مذاکرہ ، ۲۵ شعبان المعظم ۱۴۳۶ھ بمطابق 12جون 2015ء
4 -      مدنی مذاکرہ ، ۲۵ شعبان المعظم ۱۴۳۶ھ بمطابق 12جون 2015ء
5 -      مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ،  ۲۷تا ۲۸ محرم الحرام ۱۴۳۳ھ بمطابق23 تا 24دسمبر2011ء