دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی کاموں میں عملاً شریک ہوتے ہیں ، ان کی عملی حَالَت بھی اَچّھی ہوتی ہے ۔ (1)
٭دَرْسِ نظامی کے ساتھ مُطَالَعہ ضَروری ہے ، مدنی مذاکرہ بھی مَعْلُومَات کا خزانہ ہے ۔ (2)
٭ہر جگہ مدنی مُذاکروں کی اجتماعی ترکیب بنائی جائے ، اس میں جنریٹر ( Generator) کا بھی اِنْتِظام( Arrange) کیا جائے ، اس کا بَہُت فائدہ( Benefit) ہوگا۔ (3)
٭اللہ کرے وہ دن آئے کہ سب مدنی مذاکرے کے شائقین بن جائیں۔ (4)
٭مَدَنی مُذاکرہ دیکھنے کی اصل رُوح یہ ہے کہ دُنیاومافیھا سے بے نیاز ہو کر توجّہ سے دیکھا سنا جاسکے ۔ (5)
٭اپنی بیٹری ( Battery) چارج ( Charge) رکھنے کیلئے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع اور براہِ راست ( Live) ہونے والے مَدَنی مُذاکرے میں اجتماعی طور پر شِرْکَت فرمایا کریں۔ (6)
٭دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( Website) کے ذریعے روزانہ ( Daily) ایک گھنٹہ 12 منٹ مَدَنی مُذاکرہ سنا اور دیکھا جاسکتا ہے ۔ (7)
________________________________
1 - مدنی مذاکرہ ، ۲۱ صفرالمظفر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13دسمبر2014ء
2 - مدنی مذاکرہ ، ۱۷ ربیع الاول ۱۴۳۶ھ بمطابق 8 جنوری 2015ء
3 - مدنی مذاکرہ ، ۵ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 25جنوری 2015ء
4 - خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۶ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 26جنوری 2015ء
5 - مدنی مذاکرہ ، ۲۴ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13فروری 2015ء
6 - خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۲۴ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13فروری 2015ء
7 - مدنی مذاکرہ ، ۲۵ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 16فروری 2015ء