٭جو ذِمَّہ داران باقاعدگی سے مدنی مُذاکرے سنتے ہیں ، انہیں مَعْلُومَات کا خزانہ حاصِل ہوتا ہے ۔ (1)
٭ مَدَنی مذاکرے میں ضَرور شِرْکَت کیا کریں ، میں ان میں اپنی زِنْدَگی کا نچوڑ اور خُلاصہ بیان کرتا ہوں۔ (2)
٭مَدَنی مُذاکروں میں تمام اِسْلَامی بھائی اور اِسْلَامی بہنیں اَوّل تا آخِر شِرْکَت کیا کریں ، اس میں حَسْبِ حال سب کے لئے مَدَنی پھول ہوتے ہیں۔ (3)
٭تمام اَراکینِ شوریٰ ہرمَدَنی مُذاکرے میں اسلامی بھائیوں کو اِکٹھا کرکے اِجتماعی صُورَت میں شِرْکَت کریں اور مَدَنی چینل ( Madani Channel) پر اپنی وِیڈیو دِکھائیں۔ (4)
٭مدنی مُذاکرے میں شِرْکَت کرتے رہیں گے تو گناہوں سے بچنے کا ذِہْن بن جائے گا۔
٭باقاعدگی سے ہفتے ( Saturday) کو مَدَنی مُذاکرہ ہوتا ہے ، اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر مدنی مُذاکرے میں شِرْکَت کریں اگر وسائل نہ ہوں تو تنہا ضَرور دیکھیں۔ جو دَعْوَتِ اِسْلَامی کا ذِمَّہ دار تنہا بھی شِرْکَت نہ کرے تو وہ غیر ذِمَّہ دار ہے ۔ (5)
٭جو مَجالس والے ہفتہ وار اجتماعات اورمدنی مُذاکروں میں شِرْکَت کرتے ، بیان کرتے ،
________________________________
1 - مدنی مذاکرہ ، ۲ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 27 ستمبر 2014ء
2 - خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۷ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھبمطابق 2اکتوبر 2014ء
3 - مدنی مذاکرہ ، ۱۰ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 5اکتوبر 2014ء
4 - مدنی مذاکرہ ، ۱۶ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھبمطابق 11اکتوبر 2014ء
5 - مدنی مذاکرہ ، ۷ محرم الحرام ۱۴۳۶ھ بمطابق31اکتوبر 2014ء