Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
51 - 70
٭معتکفین کے کھانے کے لئے فنائے مسجد میں تندور لگانا اور فنا ہی میں چولہے لگا کر دیگیں پکانا جائز نہیں۔ 
٭مَسْجِد کی دریوں کو تہہ کر کے ان کا بستر بنانا یا ان کو بطورِ تکیہ اِسْتِعمال کرنا منع ہے ۔ 
٭مدنی مراکز ( فیضانِ مدینہ) کے عِلاوہ دیگر علاقائی مَسَاجِد میں پورے ماہِ رمضان اعتکاف کے لئے مساجد کے جنریٹراستعمال کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسجد کے اخراجات پر بھاری بوجھ پڑتا ہے ،  اس کے لئے مجلس کو چاہئے کہ مُخَیَّر حضرات سے رابطہ کر کے اس مہینے کی بجلی و جنریٹر کے اخراجات کی ترکیب بنائے ۔ 
٭اجتماعی اعتکاف کے معتکفین کو مسجد کے پانی سے کپڑے دھونے کی اِجازَت نہیں۔  ( افتا مکتب ،  یکم رمضان ۱۴۳۷ھ بمطابق 7 جون 2016ء) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی مذاکرے کے بارے میں امیر اہلسنت کے مدنی پھول
٭مدنی مُذاکرے میں اَوّل تا آخِر شِرْکَت کریں۔ اُدھوری شِرْکَت نہ کی جائے ۔ 
٭اگر جامعۃ المدینہ کے اَسَاتِذہ( Teachers) باقاعدگی سے مدنی مُذاکروں میں شِرْکَت کریں تو مَدَنی کاموں کی دھوم مچ جائے ۔ (1)
٭مَدَنی مُذاکرے میں مَعْلُومَات اور اَخلاقی تَرْبِیَّت ہوتی ہے ۔ (2)



________________________________
1 -      خصوصی مدنی مذاکرہ ،  ۷ محرم الحرام ۱۴۳۶ھ بمطابق 31اکتوبر 2014ء
2 -      مدنی مذاکرہ ،  ۸ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھبمطابق 3اکتوبر 2014ء