جَدْوَل میں زیادہ تر وَقْت مَسْجِد میں عِبَادَت اور سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہو۔
( 10) سنّت مُؤکِّدَہ اِعْتِکَاف ( آخری عشرے ) میں Audio کے ذریعے مدنی چینل سے ٹیلی کاسٹ والے مدنی مذاکرے / بیانات سنانے کی بھی اجازت نہیں۔ ( مُمانَعَت کی وجہ یہ ہے کہ بعض اَوقات کیبل والوں کی طرف سے چینل کی ٹیوننگ کے سَبَب اچانک کوئی دوسرا چینل لگ جاتا ہے ، اسی طرح سیٹیلائٹ کے ذریعے بھی دوسرے چینل لگ جانے کا خدشہ رہتا ہے ۔ نیٹ کے ذریعے آڈیو لنک لینے سے بھی بعض اَوقات ، دوسری سائٹس کھُلی ہونے کے سَبَب اشتہارات چلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ان تمام چیزوں کو مَدِّ نَظَر رکھتے ہوئے مَسَاجِد میں آڈیو لِنْک چلانے سے مَنْع کیا گیا تا کہ مساجد میں اس طرح کی کوئی ناخوشگوار بات واقع نہ ہو۔ آڈیو لنک لینے میں ذِکْرکردہ خرابیوں میں سے ہر طرح کی خرابی سے تَحَفُّظ ہوتو آڈیو لنک کے ذریعے مَسَاجِد میں اجتماعی اِعْتِکَاف کے مُعْتَکِفین کو مدنی چینل چلانے سنانے کی اِجازَت ہے ۔ ۱۵ رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ بمطابق 31 مئی 2018ء)
( 11) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے لئے جو اِسْتِثْنَا ہے وہ متعلقہ مجلس کو بیان کیا جا چکا ہے ، نگرانِ شوریٰ زید مجدہ کو اس کی تحریر بھی دے دی گئی ہے ۔
اجتماعی اعتکاف کے تعلق سے چند مسائل
٭اجتماعی اعتکاف کے معتکفین کا کھانا مدارس کے کچن میں بنانا اور مدارس کے برتن اِسْتِعمال کرنا جائز نہیں۔
٭اجتماعی اعتکاف کے معتکفین کے کھانے پکانے کے لئے مسجد کی بجلی و گیس اور چائے بنانے کے لئے الیکٹرک کیٹل وغیرہ کا استعمال کرنا جائز نہیں۔