Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
49 - 70
دیواری کے اندر ہو وہاں مَدَنی چینل نہیں دیکھ سکتے ۔ 
( 4) ایسا خارِجِ مَسْجِد جو مَسْجِد سے بِالْکُل ممتاز و جُدا ہو جہاں مدنی چینل دیکھنا مَسْجِد کے اندر ( یعنی مَسْجِد کے اِحاطے میں) دیکھنا نہ سمجھا جائے وہاں مدنی چینل دیکھا جا سکتا ہے ۔ 
( 5) ایسے مدرسے ( مدارس المدینہ ، جامعات المدینہ) کہ جو اپنی شَرْعِی حَیْثِـیَّت سے تو مُسْتَقِل مدرسے ہیں لیکن اپنی ھَیْئَت کے اِعْتِبَار سے مَسْجِد کا حِصّہ نَظَر آتے ہیں یا کسی ایک ہی عِمارَت میں اوپر یا نیچے کسی ایک پورشن میں مَسْجِد کی نِیَّت ہے ،  دوسرے میں مدرسے کی ، مَساجِد کے وہ فنا جہاں بچوں ( مدنی منوں) کے مدرسے لگتے ہیں عام طور پر لوگ اس جگہ کو مدرسہ بولتے ہیں ، ان تمام جگہوں پر مدنی چینل چلانے کی اِجازَت نہیں ۔ 
( 6) مَسَاجِد کے ساتھ باقاعدہ مُسْتَقِل الگ عِمارَت کی صُورَت میں جو مدرسے ( مدارس المدینہ ،  جامعات المدینہ ) ہوتے ہیں ،  ان میں مدنی چینل دیکھنے کی اِجازَت ہے ۔ 
( 7) مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه اور جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه میں ان کے تَحْت طلبا کی مدنی تَرْبِیَت کیلئے جب مدنی چینل وغیرہ دیکھا جاتا ہو ، ان اَوقات میں اگر کچھ عَلاقے والے بھی شامِل ہو گئے تب بھی حَرَج نہیں۔ 
( 8) مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه اور جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کی چھٹیوں میں اِشَاعَتِ عِلْمِ دین و دینی تَرْبِیَت کے لئے مَدَنی چینل کے سلسلوں کے لئے عوامی اجتماعات کر سکتے ہیں۔ 
( 9) نفلی اِعْتِکَاف کرنے والے ابتدائی 20 دن اس طرح کے مدرسوں ( مدارس المدینہ ،  جامعات المدینہ ) میں ،  ان کے اَیّامِ تعطیلات میں مدنی چینل دیکھ سکتے ہیں ، تاہم ان کے