٭مَدَنی کام اِسْتِقَامَت کے ساتھ کرنے کے لئے بِالْخُصُوص مَدَنی انعام نمبر 24 اور 26 کے عامِل بن جائیں / مَدَنی انعام نمبر 24: کیا آج آپ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ ، کابینات ، مُشاورتیں و دیگر تمام مَجَالِس جس کے بھی آپ ماتحت ہیں ، ان کی ( شریعت کے دائرے میں رہ کر) اِطَاعَت فرمائی۔ / مَدَنی انعام نمبر 26: کسی ذِمَّہ دار ( یا عام اسلامی بھائی) سے بُرائی صادِر ہو جائے اور اِصْلَاح کی ضَرورت مَحْسُوس ہو تو تحریری طور پر یا براہِ راست مل کر ( دونوں صُورَتوں میں نَرْمی کے ساتھ) سمجھانے کی کوشش فرمائی یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازَتِ شَرْعِی کسی اور پر اِظْہَار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے ؟
مدینہ: بیرونِ ملک کے ذِمَّہ داران متعلقہ رکنِ شوریٰ کے مشورے و اِجازَت سے ان مدنی پھولوں میں ترمیم و اِضافہ کر سکتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مساجد ، مدنی مراکز ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں مدنی چینل وغیرہ دکھانے کے مدنی پھول
( 1) دنیا بھر کی کسی مَسْجِد میں مَدَنی چینل یا vcd یا کوئی بھی ریکارڈِڈ سلسلہ یا مَدَنی خاکہ دِکھانے کی اِجازَت نہیں ہے ۔
( 2) یہ مُمانَعَت عینِ مَسْجِد کے ساتھ ساتھ فنائے مَسْجِد کے لئے بھی ہے ۔
( 3) یہ مُمانَعَت ہر اس خارِجِ مَسْجِد کیلئے بھی ہے کہ جو مَسْجِد کے پلاٹ کی چار دیواری میں ہو۔ خواہ وہ مِحْراب کے آگے ہو یا مَسْجِد کے دائیں ، بائیں یا پیچھے ۔ خواہ جگہ کم ہو یا زیادہ۔ غَرَضْ جس چار دیواری میں اَصْلِ مَسْجِد و فنائے مَسْجِد کے ساتھ خارِجِ مَسْجِد ، مَسْجِد کی چار