٭12مدنی کام کورس بھی بعض فَرْض عُلُوم حاصِل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔
٭ عملی طور پر مَدَنی کاموں میں شریک ہوں ، روزانہ کم ازکم 2 گھنٹے مدنی کاموں میں صَرف کیجئے مَثَلًا مدنی قافلے میں سَفَر اور مدنی اِنْعَامَات پر عَمَل کے لئے روزانہ فِکْر مدینہ کا ذِہْن دینے کے لئے کم ازکم 2 اِسْلَامی بھائیوں پر انفرادی کوشش ، مدنی دورہ ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان ، بعدِ فَجْر مَدَنی حلقہ ، صدائے مدینہ ، چوک درس ، پابندیِ وَقْت کے ساتھ اوّل تاآخر ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات میں شِرْکَت وغیرہ۔
٭اپنے مَدَنی مَقْصَد کو پیشِ نَظَر رکھتے ہوئے روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی اِنْعَامَات کا رسالہ اپنے ذِمَّہ دار کو جَمْع کروائیں اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلَاح کی کوشش کے لئے عمر بھر میں یکمشت 12ماہ ، ہر 12ماہ میں1ماہ( 30دن) اور ہر ماہ کم از کم 3 دِن جَدْوَل کے مُطابِق مَدَنی قافلے میں سَفَر کی ترکیب بناتے رہیں۔
٭ بِلاناغہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے عطارؔ کا پیارا ، دوست ، منظورِ نَظَر اور محبوبِ عطارؔ بننے کی سعی جاری رکھیے ، اِسْتِقَامَت پانے کے لئے کم ازکم 3دن کے مدنی قافلے میں سَفَر کو اپنا مَعْمُول بنا لیجئے ، نیز ضَروری گفتگو کم لفظوں میں کچھ اِشارے میں اور کچھ لکھ کر کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نِگاہیں جھکا کر رکھنے کی ترکیب بنائیے ۔
٭مرکزی مجلسِ شوریٰ ، کابینہ اور اپنے شعبے کے مدنی مشوروں کے ملنے والے مدنی پھو لوں کا خود بھی مُطَالَعَہ کیجئے اور متعلقہ تمام ذِمَّہ داران تک بر وَقْت پہنچانے کی ترکیب بنائیے ۔
٭دورانِ مَدَنی کام و مُلَاقَات اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ میں مرید / طالِب بنانے کی کوشش کرتے رہیں ، مرید / طالِب ہو جائیں تو مَـجْلِس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ سے مَکْتُوب کی ترکیب اور شجرۂ قادِریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ حاصِل کرنے اور روزانہ پڑھنے کی ترغیب بھی دِلائیں۔