Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
46 - 70
( 24) متعلقہ نگران کی مُشَاوَرَت سے شعبہ ذِمَّہ داران منگل کے روز تحریری کام کی ترکیب بنائیں۔ 
( 25) متعلقہ نگرانِ مُشَاوَرَت سے مَربُوط رہیں۔ انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اور ان سے مشورہ کرتے رہیں ۔ جو نگران سے جتنا زیادہ مَربُوط رہے گا وہ اتنا ہی مَضْبُوط ہوتا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ
( 26) ذِمَّہ داران اپنی دنیا اور آخِرَت کی بہتری کے لئے دَرْج ذیل اُمُور کو اپنانے کی کوشش فرمائیں: 
٭فَرْض عُلُوم سیکھنے کی کوشش کرتے رہیں ۔ فَرْض عُلُوم سیکھنے کے لئے کُتُبِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ،  بہارِ شَریعَت ، فتاویٰ رضویہ ، اِحیاءُ ا لعلوم وغیرہ کے مُطَالَعَہ کی عادَت بنائیں۔ خصوصاً اسلامی عقائد کے لئے کتابُ العقائد ( مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) ،  بہارِ شریعت کا پہلا حصّہ ،  کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب۔ مسائل سیکھنے کیلئے بہارِ شریعت کے مُنْتَخَب ابواب اور حصّوں کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جملہ کُتُب و رسائل ،  اچھے بُرے اَخلاق کی مَعْلُومَات حاصِل کرنے کیلئے باطنی بیماروں کی مَعْلُومَات کا مُطَالَعَہ کیجئے ۔ مُطَالَعَہ کرنے کیلئے کچھ وَقْت ( مَثَلًا: بعدِ فَجْر مدنی حلقے کے بعد 19 منٹ) اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کُتُب و رسائل کیلئے اوراسی طرح دیگر کُتُب کیلئے کچھ وَقْت خاص کیجئے ۔ ( مَثَلًا: بعدِ مَغْرِب و قَبْل ِطعام 19 منٹ) 
٭( ہفتہ واراجتماعی طورپر دیکھے جانے والے مدنی مذاکرے میں اوّل تا آخر شِرْکَت کو یقینی بنائیے ، اس کی بَرَکَت سے عِلْمِ دِین کا لازوال خزانہ ہاتھ آئے گا ،  نیز مدنی انعام نمبر : 47 پر عَمَل کرتے ہوئے مدنی چینل کے سلسلے ، اِصْلَاحی بیانات کے ساتھ ساتھ فیضانِ مدنی مذاکرہ اور فیضانِ فَرْض عُلُوم میموری کارڈ( Memory Card) سننے کا بھی سلسلہ رکھیے ،  اس سے بھی کثیر فَرْض عُلُوم حاصِل ہوں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ)