Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
42 - 70
اتوار جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه للبنین اور پیر شریف مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه للبنین میں مدنی مذاکرہ دُہرائی اِجْتِمَاع کا جَدْوَل بنائیں۔ 
( 15) ڈویژن سَطْح پر ہفتہ وار مدنی مذاکروں کے مقامات فکس کرکے ان مقامات کی ہفتہ وار اجتماعات اور دیگر اجتماعات میں اس کی تشہیر کی جائے ۔ 
( 16) حدیثِ پاک میں ہے : تَـھَادَوْا تَـحَابُّوْا یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو ،  آپس میں مَحبَّت بڑھے گی۔ (1)پر عَمَل کی نِیَّت سے ذِمَّہ داران  شَیْخِ طَرِیْقَت ،  اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات ، مدنی مذاکروں اور مدنی گلدستوں کی VCDs ،  CDs ، DVDs ،  Memory Cards وغیرہ کی ذاتی طور پر حَسْبِ اِسْتِطاعَت اور مُخَیَّر اِسْلَامی بھائیوں سے ترکیب بنا کر ہر ماہ پابندی سے لنگر ( مفت تقسیم کرنے ) اور فَرَوخْت بھی کریں ،  مزید مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی دیگر مَطْبُوعَہ کُتُب و رسائل و VCDs   خوشی و غمی ( شادی ،  فوتگی ،  چہلم و عرس وغیرہ) ، تکلیف و آزمائش ( بے روزگاری ،  بے اولادی و ناچاقی اور بیماری وغیرہ) کے مواقع پر تقسیمِ رسائل کی ترغیب دِلانا مُفِید ہے ۔ 
( 17) مَدَنی قافلہ ،  مَدَنی انعامات ، مختلف کورسز کے ماہانہ اہداف: مَـجْلِس کے ہر سَطْح کے ذِمَّہ داران اپنے نگرانِ مُشَاوَرَت کے مشورے سے مَدَنی قافلوں ،  مَدَنی انعامات ،  اِصلاحِ اعمال کورس ، 12مدنی کام کورس کے ماہانہ اَہْدَاف طے کریں اور اس کے لئے بھرپور کوشش بھی فرمائیں۔ 



________________________________
1 -      مؤطا امام مالك ، کتاب حسن الخلق ،  باب ماجاء فی المھاجرة ،  ص۴۸۳ ،  حدیث: ۱۷۳۱