( 10) دعوتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں ہونے والے اِعْتِکَاف میں مَـجْلِس اِجتماعی اِعْتِکَاف کی مُعَاوَنَت سے مُکَمَّل ماہ کے اِعْتِکَاف کے اِبتدائی 20 دنوں میں خارِجِ مَسْجِد ویڈیو( Video) مدنی مذاکرے اور آخری 10 دنوں میں سب مقامات پر آڈیو ( Audio) مدنی مذاکروں کی ترکیب بنائی جائے ۔
( 11) مدنی مذاکروں کی مدنی بہاروں کو طے شدہ طریقِ کار کے مُطابِق ریکارڈ کروایا جائے ، اگر یہ صُورَت نہ ہو تو لکھ لیا جائے ۔ ( مَدَنی بہارفارم پْر کرتے وقت د یکھ لیجئے کہ کوائف ( فون نمبر اورایڈریس وغیرہ) نامکمل تو نہیں ، اگر نامکمل ہوں تو ہاتھوں ہاتھ مکمل کروا لیجئے ۔ اگر کسی مقام پر مدَنی بہار فارم نہ ہوتوسادہ کاغذ پرمدنی مرکز کے بیان کردہ طریقہ کار کے مُطابِق لکھواکرجمع کروا دیجئے ) ۔
( 12) جب بھی بذریعہ OB VAN ، مدنی مذاکرہ اِجْتِمَاع کاسلسلہ ہو تو مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کے ذِمَّہ داران مدنی چینل ریلے مجلس کے ذِمَّہ داران کے ساتھ مل کر اِجْتِمَاع کی بھر پور تیاری کریں ، نیز اس مدنی مذاکرے میں جس شعبے کی بِالْخُصُوص شِرْکَت ہو ، اس شعبے سے متعلقہ سوالات کم از کم 15دن پہلے مجلس مدنی چینل کے طریقِ کار کے مُطابِق ریکارڈ کر کے مجلس مدنی چینل کو اِرسال / میل ( Mail) کر دیں۔
( 13) رُکْنِ کابینہ / رُکْنِ کابینات ، تمام اراکینِ کابینہ و اراکینِ کابینات کی ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کی کارکردگی ہر اتوار کو اپنے نگرانِ کابینہ و نگرانِ کابینات کو دیں۔
( 14) اراکینِ کابینہ نگرانِ کابینہ سے ، اراکینِ کابینات نگرانِ کابینا ت سے وَقْت لے کر ہر