Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
40 - 70
( 5) اِجْتِمَاع گاہ میں مُـخْتَلِف شعبہ جات کے مکاتب مَثَلًا مدنی قافلہ ،  مدنی بہاریں ،  مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه ، تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کی جائے ۔ 
( 6) مَجْلِس  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ میں بِالْخُصُوص ایسے اِسْلَامی بھائیو ں کو ذِمَّہ داری دی جائے جو مَدَنی مذاکرے دیکھنے  / سُننے کے عادی ہوں ۔ ڈویژن سَطْح پر اِجْتِمَاع گاہ کی 3رُکنی مَجَالِس بنائی جائیں ، ان مَجَالِس کے ذِمَّہ داران ہر ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے شرکا پر اِنفرادی کوشش کے ذریعے ، عاشقانِ رسول کی صُحْبَت میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھرپور ترغیب دِلائیں۔ اس مَـجْلِس  میں کم ز کم ایک ایسا اسلامی بھائی بھی ہو جو Whatsapp ، FTP ، Handi Came ،  Internet وغیرہ کا اِسْتِعمال بھی جانتا ہو۔ 
( 7) ہر ہفتے مدنی مذاکرے کے مقامات کی پیشگی تعداد لیں اور مدنی مذاکرے کے اگلے دن کارکردگی ( تعداد شرکا) متعلقہ کابینات ذِمَّہ دار مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ  /  نگرانِ مَـجْلِس کو میل ( Mail) کریں۔ 
( 8) رہائشی مدارس المدینہ اور جَامِعَاتُ الْـمَدِیْنَه ( للبنین) میں بھی اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب کی جائے ،  نیز مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه آن لائن ، مدنی کورسز غَرَضْ ہر شعبے میں مدنی مذاکرے کی کارکردگی کا نظام بنایا جائے ۔ 
( 9) مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول ، مدنی قافلوں میں بھی مدنی مذاکرے کی دَعْوَت خوب عام کریں۔ ( مدنی قافلے کے دوران ہفتہ وارمدنی مذاکرے کااِنتظام کرکے اجتماعی طورپر دیکھنے کی ترکیب کریں)