Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
39 - 70
( 2) مَجْلِس  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کا مَدَنی کام دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے مُنْسَلِـک عام اِسْلَامی بھائی اور ذِمَّہ داران( ذیلی حلقہ تاشوریٰ ، ہر شعبہ اور ان کی ذیلی مَجَالِس بِالْخُصُوص جامعات المدینہ ، مدارس المدینہ اور دارالمدینہ کے اسا تذہ و ناظمین ، طلبہ ،  وقف مبلغین  اوردیگر مدنی عملہ) بلکہ تمام عاشقانِ رسول  کو ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شِرْکَت کا عادی بنانے کیلئے انہیں دعوت پیش کرنا ،  مدنی مذاکرہ کے جملہ انتظامات کی پیشگی تیاری و خبر گیری کرنا ،  نیز اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مُبارَکہ اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مُتَاَثِّر اور مُنْسَلِـک ہونے والوں کی طے شدہ طریقۂ کار کے مُطابِق مدنی بہاریں ، دیگر اِیمان افروز واقعات اور ( آڈیو / ویڈیو / تحریری) سوالات پیشگی ریکارڈ ( Record) کروانا اور میل ( Mail) کرنے کی ترکیب بنانا ہے ۔ 
( 3) مَجْلِس  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کے ذِمَّہ داران ، دِیگر فرائض عُلُوم کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمام کُتُب و رسائل کا مُطَالَعَہ کریں۔ اپنے ذاتی مَسَائِل کے عِلاوہ شعبے سے تَعَلّق رکھنے والے شرعی مسائل ، طے شدہ طریقِ کار کے مُطابِق دارالافتاء اہلسنّت سے حل کروائیں۔ 
( 4) ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے کے لئے متعلقہ نگران کی مُشَاوَرَت اور شرعی رَاہ نُمائی کے ساتھ ڈویژن سَطْح پر اِجْتِمَاع گاہ کی ترکیب بنائی جائے ،  موسم کے مُطابِق وہاں ضَروری انتظامات مَثَلًا پارکنگ ، مَـجْلِس حفاظتی اُمُور ، شرکائے اجتماع کے بیٹھنے کیلئے مُناسِب جگہ ، لائٹ ، جنریٹر ، LCD اور انٹر نیٹ( Internet) وغیرہ کی ترکیب بنائیں۔