Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
38 - 70
 لئے فیضانِ مدنی مذاکرے میموری کارڈز( Memory Card) قسط وار مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه سے ہدیۃً طَلَب یا دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ویب سائٹ   www.ilyasqadri.com سے download کیا جا سکتا ہے ۔ 
نوٹ: اس website سے آپ حاصل کر سکیں گے امیر اہلسنت کے کُتُب و رسائل ( اردو مع بعض مُخْتَلِف تراجم) ،  امیر اہلسنّت کے مدنی مذاکرے ، بیانات ،  سلسلے ، مدنی گلدستے audio ، video بعض مُخْتَلِف زبانوں میں dumb ،  بعض مختلف زبانوں میں subtitleاور بہت کچھ۔ اسی طرح mobile app پر بھی۔ 
’’یااِلٰہی فیضانِ مدنی مذاکرہ عام ہو‘‘ کے چھبیس  حُرُوف کی نِسْبَت سے مجلس ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ کے ) 26(  مَدَنی پھول ( برائے پاکستان) 
( 1) فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : نِیَّةُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِهٖ یعنی مسلمان کی نیّت اسکے عَمَل سے بہتر ہے ۔ (1)اس لئے مَجْلِس  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کا ہر ذِمَّہ دار اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 مدنی انعامات  میں سے مدنی انعام نمبر1 پر عَمَل کرتے ہوئے یہ نیّت کرتارہے : میں اللہ پاک کی رضا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبے مَجْلِس  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کا مدنی کام مدنی مرکزکے طریقۂ کار کے مُطابِق کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ



________________________________
1 -      معجم کبیر ، یحی بن قیس الکندی عن ابی حازم ، ۳ / ۵۲۵ ، حدیث: ۵۸۰۹