Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
37 - 70
 مَدَنی مذاکرے میں شِرْکَت کے لئے پہنچ سکوں ،  کئی مرتبہ تو طبیعت ناساز ہونے کے باوُجُود زم زم نگرحیدر آباد سے سَفَر ( Travel) کر کے بابُ المدینہ کراچی مَدَنی مذاکرے میں پہنچ جایا کرتے تھے ۔ ان کے ایک رِشتے دار کا بیان کچھ یوں ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں محبوبِ عطّار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ملنے ان کے گھر پہنچا تو یہ دوزانو بیٹھے اَدَب سے ہاتھ باندھ کر مَدَنی چینل پر مَدَنی مُذاکرہ مُلاحظہ کر رہے ہوتے ،  اَلْغَرَضْ اس وَقْت بھی ان کا انداز ایسا ہوتا تھا کہ گویا یہ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضِر ہیں۔ (1)
اگر بِالْـفَرْض آپ کسی شدید مجبوری کے باعِث اجتماعی مدنی مذاکرے میں شِرْکَت نہ کرپائیں تب بھی مدنی مذاکرے کی برکتوں سے خود کو مَحْرُوم نہ ہونے دیں اور مدنی چینل پر مدنی انعام نمبر: 47 پر عَمَل کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھیں البتہ یہ یاد رہے کہ ہمارا مدنی کام اجتماعی مدنی مذاکرہ ہے ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی مذاکروں کی تفصیل تا دمِ تحریر 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مدنی مذاکرے دیکھنے / سُننے اورتحریری مدنی مذاکرے پڑھنے سے بلاشبہ عقائد و اَعمال اور ظاہِر و باطِن کی اِصْلَاح ،  مَحبّتِ اِلٰہی و عِشْقِ رَسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صِرْف شَرْعِی ،  طبّی ،  تاریخی اور تنظیمی مَعْلُومَات کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے بلکہ مزید حُصُولِ عِلْمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے ۔ لِہٰذا ہر خاص و عام اپنی رَہنُمائی کے 



________________________________
1 -      محبوب عطار کی 122 حکایات ، ص۳۳