Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
36 - 70
Channel App) کے ذریعے بھی مَدَنی مذاکرے کے فُیوض و برکات حاصِل کئے جا سکتے ہیں۔ مَدَنی چینل کی ایپلی کیشن ( Application) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net ) سے ڈاؤن لوڈ ( Download) کی جا سکتی ہے ۔ 
( 5) اگر کسی کے پاس موبائل ( Mobile) میں انٹرنیٹ ( Internet) کی سُہُولَت ( Facility) مُیَسَّر ( Avail) نہ ہو تو تمام نیٹ ورکس( Net works) کی سِمْز ( Sims) پر دَرْج ذیل کوڈ نمبرز( Code Numbers) ڈائیل کر کے بھی براہِ راست ( Live) مَدَنی مُذاکَرَہ آڈیو( Audio) سناجا سکتا ہے : موبی لنک کے نیٹ ورک ( Network) سے ( 30306) ، ٹیلی نار اور زونگ سے ( 7879) ،  یوفون سے ( 7774) اور وارِد سے ( 3030) ڈائیل کیجئے ۔ 
نوٹ: تادمِ تحریر یہ کوڈ نمبرز صِرف پاکستان کے لئے مَخْصُوص ہیں۔ 
نوٹ: اسلامی  بہنیں انفرادی طور پر اپنے گھروں میں مدنی مذاکرہ دیکھیں گی( ہرعیسوی ماہ کے پہلے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بالخصوص اسلامی بہنوں سے متعلق سوالات کا سلسلہ ہوتاہے ) ۔ 
عاشِقِ مدنی مذاکرہ
مَـجْلِس الْـمَدِیْنَةُ الْعِلْمِیَّه کے رُکن کا بیان ہے : جن دِنوں مَـحْبُوبِ عطّار ،  مُبَلِّغِ دَعْوَتِ اِسْلَامی و رُکْن مَرْکَزی مَـجْلِسِ شوریٰ ،  حاجی ابوجنید زَم زَم رضا عطاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی بیماری میں مُبْتَلا تھے تو میری کئی مرتبہ فون ( Phone) پر بات ہوئی تو فرماتے : دُعا کیجئے کہ طبیعت اتنی تو ٹھیک ہو جائے کہ میں اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے