Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
35 - 70
مَرْکَز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں پہنچ کربراہِ راست ( Live) مدنی مذاکرہ سنا جائے کیونکہ یہاں اَکْثَر اَوقات شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بَنَفْسِ نَفیس جَلْوَہ اَفروز ہوتے ہیں۔ اس طریقے میں دیگر فوائد و ثمرات کے ساتھ ساتھ ایک ولیِ کامِل کی صُحْبَتِ با بَرَکَت کا فیضان بھی نصیب ہوگا۔ 
( 2) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی تنظیمی ترکیب کے مُطابِق مَدَنی چینل کے ذریعے اپنے اپنے علاقے میں طے شدہ سَطْح ( مَثَلًا علاقہ / ڈویژن پرہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے / جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه للبنین / مدنی منوں کے مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه میں) ذِمَّہ داران کے ساتھ اجتماعی طور پر مَدَنی مُذاکَرے میں شِرْکَت کی جائے ۔ (1) کیونکہ اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مَدَنی مُذاکَرَہ اجتماعی طور پر ذمّہ داران کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنا زیادہ مُفید ہے ۔ (2)
( 3)  گھر ( Home) ، دکان ( Shop) ، دفتر ( Office) وغیرہ میں کیبل ( Cable) ،  ڈِش انٹینا ( Dish Antina) یا انٹرنیٹ ( Internet) وغیرہ کے ذریعے مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھنے / سُننے کی ترکیب بنائی جائے ۔ یعنی جہاں جسکے پاس جیسی سُہُولَت ( Facility) مُیَسَّر ( Avail) ہو ، اس کے ذریعے مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھا اور سنا جائے ۔ 
( 4) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی آئی ٹی مَجْلِس کی پیش کردہ مَدَنی چینل ایپلی کیشن ( Madani 



________________________________
1 -      مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه / جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه میں اجتماعی مَدَنی مذاکرہ دیکھنے کے شَرْعِی مدنی پھول آگے آرہے ہیں۔
2 -      مدنی مذاکرہ ،  ۱۸ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 7فروری 2015ء