Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
34 - 70
 بَہُت  زیادہ ہے ۔ اے کاش ! ہمیں عِلْمِ دِین کاشوق نصیب ہوجائے ،  اے کاش !  ہرگھر سے کم ازکم ایک عالِمِ دِین بنے ۔ جبکہ یہاں تو حال یہ ہے کہ ایک تعداد روز مرّہ ( Daily) کے بُنْیَادِی مسائل ( Basic issues) سے بھی ناواقف ہے ،  اِنسان صِرف مال و زَر کمانے میں مَصْرُوف ہے ،  حَلال و حَرام کی کوئی تمیز نہیں ، بس مال آنا چاہیے اس پر یہی دُھن سوار ہے ۔ ان حالات میں مَدَنی مُذاکَرَہ بَہُت اَہَمِیَّت کا حامِل ہے کہ اس میں اپنی شِرْکَت کو یقینی بنا کر مُـخْتَصَر سے وَقْت میں عِلْمِ دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آسکتا ہے ۔ 
شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مَدَنی مذاکروں میں کامیاب زِنْدَگی ( Successful life) گزارنے کے طریقے بیان کئے جاتے ہیں۔ ()لِہٰذا مدنی مذاکرے کی اَہَمِیَّت و اَفادِیَت کے پیشِ نَظَر خود بھی شِرْکَت کیجئے اور دوسرے اِسْلَامی بھائیوں کو بھی ترغیب دِلائیے ۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! 	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے 
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کے طریقے دَرْج ذیل ہیں ،  جن میں سے ہر ایک کے ساتھ بخوبی مُسْتَفِیْض ہوا جا سکتا ہے : 
( 1) ان میں سب سے بہتر اوربے شُمار فضائل و برکات کا حامِل طریقہ یہ ہے کہ عالَمی مَدَنی 



________________________________
1 -      مدنی مذاکرہ ، ۱۰ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 5اکتوبر 2014ء
2 -      مدنی مذاکروں کے مزید اوصاف جاننے کے لئے تذکرہ امیر اہلسنّت قسط 8 کا مطالعہ فرمائیے۔