Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
33 - 70
مدنی مذاکرے کی ضرورت و اہمیت
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! یاد رکھئے ! عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی بلاشبہ تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی مَسْجِد بناؤ اور مَسْجِد بھرو تحریک ہے اور اپنے نام کے مُطابِق حقیقت میں بھی اس کا ہر ہر مَدَنی کام قرآن و سنّت کی روشنی سے مَاخُوذ ہے ۔ چُنَانْچِہ دیکھا آپ نے کہ 12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار مَدَنی کام مَدَنی مُذاکَرَہ بھی اللہ کے مَـحْبُوب ،  دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّت اور اَسلاف( بزرگوں) کے طریقے سے ثابِت ہے ،  کیونکہ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے میں شَیْخِ طَرِیْقَت ،  اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو درپیش سینکڑوں مسائل کا حل اپنے تجربات اور شَریعَت و طَرِیْقَت کی روشنی میں پیش فرماتے ہیں اور بلا شُبہ یہ اس وَقْت کی ایک اَہَم ضَرورت ہے ۔ کیونکہ آج کے اس پر فتن دور میں ہر طرف جَہَالَت ( Illiteracy ( کا دَور دورہ ہے ، اگرچہ آج کے مسلمان نے دُنْیَوی مُعَامَلات میں بَہُت ترقّی کرلی ہے مگر عِلْمِ دِین سے دُوری بھی شاید اِسی قَدْر زیادہ نَظَر آتی ہے ،  جی ہاں ! اگر مُعَاشَرے پر ایک طائرانہ نَظَر دوڑائی جائے تو واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ دُنْیَوی تعلیم حاصِل کرنے والوں کے مُقَابَلے میں دِینی تعلیم( حِفْظ و ناظرہ قرآنِ کریم اور دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس) حاصِل کرنے والوں کی تعداد بَہُت کم ہے ، ڈاکٹرز( Doctors) ، انجینئرز ( Engineers) ، پروفیسرز ( Professors) کے مُقَابَلے میں عُلمائے کرام کی تعدادبہت کم ہے اور مفتیانِ کرام تو شاید گنتی کے ہوں گے ،  دُنْیَوی تعلیم کی شرحِ خواندگی ( Literacy rate)