Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
27 - 70
 بن مَـخْرَمَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے (1)اور بعض اَوقات حضرتِ سَیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاں رات رات بھر علمی مذاکرے میں مَصْرُوف رہتے ۔ (2)
٭مَشْہُور تابعی بزرگ حضرتِ سَیِّدُنا اِمام اِبنِ سیرین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا حُذیفہ اور حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اَخیافی بھائی( (حضرتِ سَیِّدُنا ولید بن عقبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاں علمی مذاکرے کی مَحَافِل سجایا  کرتے تھے ۔ (3) 
٭حضرتِ سَیِّدَتُنا اَسما بِنْتِ ابی بکر صدیق رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے شہزادے حضرتِ سَیِّدُنا عُرْوہ بن زُبیر بن عوّام رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بسا اَوقات اپنی خالہ اُمُّ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کی خِدْمَت میں رات کے وَقْت حاضِر ہوتے تو علمی مذاکرے میں اتنا وَقْت گزر جاتا کہ اُمُّ الْمُومِنِین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اِرشَاد فرمایا کرتیں : ( بس کرو اب تو) صُبْح ہو گئی ہے ۔ اسی طرح ایک رِوایَت میں ہے کہ بسا اَوقات دیگر مُعَزّزِینِ قُرَیْش بھی رات کی اس مَـحْفِل میں شریک ہوتے ۔ (4)
٭حضرتِ سَیِّدُنا اِمام اِبنِ سیرین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُتَعَلِّق بھی مَرْوِی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ



________________________________
1 -       مصنف ابن ابی شیبه ، کتاب صلاة  التطوع والامامة ، من رخص فی ذلك...الخ ، ۲ / ۱۸۱ ،  حدیث: ۳
2 -       المرجع السابق ، ۲ / ۱۸۲ ،  حدیث: ۸
3 -       اَخیافی     سے مُراد ماں شریک بہن بھائی ہوتے ہیں یعنی جن کی ماں ایک ہو اور باپ الگ الگ ہوں۔
4 -       مصنف ابن ابی شیبه ، کتاب صلاة  التطوع والامامة ، من رخص فی ذلك...الخ ، ۲ / ۱۸۲ ،  حدیث: ۶
5 -       المرجع السابق ، ۲ / ۱۸۲ ،  حدیث: ۷ ،  ۹