Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
23 - 70
سے ہر سال بیتُ اللہ شریف پہنچنا بَہُت مُشکِل ہو گا اس لئے آپ نے یہ سوال کیا اور بار بار کیا تا کہ مسئلہ واضِح ہو جائے ۔ (1)
کونسا فرقہ نجات پائے گا؟
حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہبن عَمْرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے رِوایَت ہے ، رسولِ غیب دان ،  رَحْمَتِ عَالَمِیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ غیب نِشان ہے : بنی اِسرائیل 72 فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے اور میری اُمَّت 73 فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ، ان میں سے ایک کے عِلاوہ سب جہنّم میں جائیں گے ۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی: یَارَسُولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کونسا فرقہ نجات پائے گا؟اِرشَاد فرمایا: ( جو اس طریقے پر ہو گا) جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔ (2)
اگر استطاعت نہ ہو تو؟
حضرتِ سَیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ دو۲ عالَم کے مالِک و مختار باذنِ پروردگار ، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ہر مسلمان پر صَدَقَہ ہے ۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی: اگر نہ پائے ؟ اِرشَاد فرمایا: اپنے ہاتھ سے کام کرے ،  اپنے کو نَفْع پہنچائے اور صَدَقَہ بھی دے ۔ عَرْض کی: اگر اس کی اِسْتِطاعَت نہ ہو یا نہ کرے ؟ اِرشَاد فرمایا: صاحِبِ حاجَت پریشان کی اِعَانَت ( مَدَد) کرے ۔ عَرْض کی: اگر یہ بھی



________________________________
1 -       مراٰۃ المناجیح ،  حج کا بیان ،  پہلی فصل ،  ۴ / ۸۶بتغیر قلیل
2 -       ترمذی ، کتاب الایمان ،  باب ( ما جاء فی افتراق) ھذه الامة ،  ص۶۲۲ ،  حدیث: ۲۶۴۱