Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
18 - 70
 پردہ پوشی فرمائے گا۔ ٭ عَرْض کی: کون سی چیز میرے گناہوں کو مٹاسکتی ہے ؟اِرشَاد فرمایا: آنسو ،  عاجِزی اور بیماری۔ ٭ عَرْض کی: کون سی نیکی اللہ پاک کے نزدیک سب سے اَفْضَل ہے ؟اِرشَاد فرمایا: اَچّھے اَخلاق ، تواضُع ،  مَصَائِب پر صَبْر اور تقدیر پر راضی رہنا۔ 
٭ عَرْض کی: سب سے بڑی بُرائی کیا ہے ؟ کونسی بُرائی اللہ پاک کے نزدیک سب سے بڑی ہے ؟اِرشَاد فرمایا: بُرے اَخلاق اور بُخْل۔ ٭ عَرْض کی: اللہ تعالیٰ کے غَضَب کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟ اِرشَاد فرمایا: چپکے چپکے صَدَقَہ کرنااور صِلہ رحمی۔ ٭ عَرْض کی: کونسی چیز دوزخ کی آگ کو بجھاتی ہے ؟اِرشَاد فرمایا: روزہ۔ (1)
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مَذْکُورہ حَدِیْثِ پاک کو بیان کرنے والے بزرگ حضرتِ سَیِّدُنا ابو العباس مُسْتَغْفِرِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عِلْم سیکھنے کا جذبہ مرحبا صَد مرحبا کہ فَقَط ایک حدیث کی طَلَب کے لئے ایک سال کے روزے رکھنے کو تیّار ہو گئے اور نہ صِرف تیّار ہوئے بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا۔ ان کے اس عَمَل سے وہ اِسْلَامی بھائی دَرْس حاصِل کریں جو فی زمانہ آسان مَواقع مُیَسَّر ہونے کے باوُجُود عِلْمِ دین سیکھنے سے جی چُراتے ہیں۔ نیز اس رِوایَت سے ہمیں یہ بھی دَرْس ملا کہ جب کسی عالِمِ دین سے کچھ پوچھنا ہو تو اَدَب کے تقاضے کے پیشِ نَظَر اَوّلاً اس سے سوال پوچھنے کی اِجازَت طَلَب کرلی جائے ۔ 
عالم دِین کے پاس حاضر ہونے اورسوال کرنے کے آداب
حُجَّةُ الْاِسلام اِمام محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ( عالِمِ دین کی خِدْمَت



________________________________
1 -      جامع الاحادیث ، ۱۹ / ۴۰۵ ،  حدیث: ۱۴۹۲۲