٭ عَرْض کی: ( روزِ قِیامَت) گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: غُسْلِ جَنَابَت خوب اَچّھی طرح کیا کرو ، اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملو گے کہ تم پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔ ٭ عَرْض کی: میں چاہتا ہوں کہ روزِ قِیامَت میرا حَشْر نُور میں ہو۔ اِرشَاد فرمایا: کسی پر ظُلْم مت کرو ، تمہارا حَشْر نُور میں ہوگا۔ ٭ عَرْض کی: میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے ۔ اِرشَاد فرمایا: اپنی جان پر اور مَـخْلُوقِ خُدا پر رحم کرو ، اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے گا۔ ٭ عَرْض کی: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: اِسْتِغْفار کرو ، گناہوں میں کمی ہوگی۔ ٭ عَرْض کی: زِیادَہ عزّت والا بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: لوگوں کے سامنے اللہ تعالیٰ کے بارے میں شِکوَہ و شِکایَت مت کرو ، سب سے زِیادَہ عزّت دار بن جاؤ گے ۔
٭ عَرْض کی: رِزْق میں کُشَادَگی چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: ہمیشہ باوُضُو رہو ، تمہارے رِزْق میں فَرَاخِی آئے گی۔ ٭ عَرْض کی: اللہ و رسول کا مَـحْبُوب بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: اللہ و رسول کی مَـحْبُوب چیزوں کو مَـحْبُوب اور ناپسند چیزوں کو ناپسند رکھو۔
٭ عَرْض کی: اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے اَمان کا طَلَب گار ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: کسی پر غُصّہ مت کرو ، اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے اَمان پا جاؤ گے ۔ ٭ عَرْض کی: دعاؤں کی قبولِیَّت چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: حَرام سے بچو ، تمہاری دُعائیں قبول ہوں گی۔ ٭ عَرْض کی: چاہتا ہوں کہ اللہ پاک مجھے لوگوں کے سامنے رُسوا نہ فرمائے ۔ اِرشَاد فرمایا: اپنی شرم گاہ کی حِفَاظَت کرو ، لوگوں کے سامنے رُسوا نہیں ہوگے ۔ ٭ عَرْض کی: چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائے ۔ اِرشَاد فرمایا: اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب چھپاؤ ، اللہ پاک تمہاری