Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
15 - 70
صحابہ و صحابیات کا طریقہ
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! دِیْن سیکھنے کے لئے سوالات کرنا صحابۂ کرام اور صَحَابِیّات طَیِّبَات کا مُبارک طرزِ عَمَل رہا ہے ۔ یہ مُقَدَّس ہستیاں خود بارگاہِ رِسَالَت میں حاضِرہو کریا کسی کے ذریعے سے اپنا سوال پہنچا کر اپنی عِلْمی پیاس بجھانے کا سامان فرمایا کرتیں۔ اِنہوں نے دِینی مَسَائِل سیکھنے میں کبھی شرم و جھجھک کو آڑے نہ آنے دیا ،  جیساکہ اَنصاری صَحَابِیّات طَیِّبَات کی تعریف میں اُمُّ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے فرمایا: اَنصاری خواتین کتنی اچھّی ہیں کہ دِینی مَسَائِل سیکھنے میں حَیا نہیں کرتیں۔ (1) یہی وجہ ہے کہ کئی اَحْکامِ شرعیہ کی صراحت و وَضَاحَت انہی حضرات کے سوالات کرنے کی بدولت اُمَّتِ مسلمہ کو نصیب ہوئی ،  آئیے ! چند مثالیں مُلَاحَظہ کرتے ہیں: 
بِلاواسطہ سوالات کرنا
حضرتِ سَیِّدُنا اِمام جلالُ الدّین سُیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں: حضرتِ سَیِّدُنا ابوالعباس مُسْتَغْفِرِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ طلبِ عِلْم کیلئے مِصْر گئے ،  وہاں پرانہوں نے حدیث کے بَہُت بڑے عالِم حضرتِ سَیِّدُنا ابو حامِد مصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے حدیثِ خالِد بن ولید ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) سنانے کی درخواست کی تو انہوں نے ایک سال کے روزے رکھنے کا حُکْم فرمایا۔ اُن کے اِس حُکْم پر عَمَل کے بعد حضرتِ سَیِّدُنا ابوالعباس مُسْتَغْفِرِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ دوبارہ حاضِرِ خِدْمَت ہوئے تو حضرتِ سَیِّدُنا ابو حامِد مصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی سند سے 



________________________________
1 -       مسلم ، کتاب الحیض ،  باب استحباب استعمال...الخ ،  ص۱۳۶ ،  حديث: ۶۱-( ۳۳۲)