Brailvi Books

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
10 - 70
فی زمانہ کیا کریں؟
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو !  اِصْلاحِ نَفْس ،  تہذیبِ اَخلاق اور  عقیدے و اِیمان کی پختگی ایسے اَوصَاف چونکہ صِرف مُطَالَعَہ کرنے اور ضخیم کتابیں پڑھنے سے نہیں ،  بلکہ کسی کی پَیرَوی کرنے اور اسکی ہم نشینی و صُحْبَت اِخْتِیار کرنے سے حاصِل ہوتے ہیں۔ لِہٰذا فی زمانہ کسی ایسی ہستی کی ہم نشینی اِخْتِیار کرنا از حد ضَروری ہے کہ جس میں اَسلاف کی جھلک دِکھائی دیتی ہو۔ اس پُر فتن دَور میں جبکہ ہر طرف جَہَالَت ( Illiteracy ( کا دَور دورہ ہے ،  ایک تعداد ہے جو دن رات مال و زر کمانے میں مَصْرُوف ہے ، بس مال آنا چاہیے ،  اس پر یہی دُھن سوار ہے ۔ نَماز پڑھتے برسوں گزَر گئے مگر دُرُسْت طریقۂ نَماز تو ایک طرف روز مَرَّہ کے بُنْیَادِی مَسَائِل سے بھی آگاہ نہیں ،  حالانکہ ناواقِف کیلئے اس کے عِلاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ وَاقِف سے دَرْیَافْت کرے  کہ جَہَالَت کے مَرَض کا عِلاج ( Treatment) بھی یہی ہے کہ عالِم سے سوال کرے اور اس کے بتائے ہوئے حُکْمِ شَرْعِی پر عَمَل کرے ۔ 
یاد رکھئے ! عالِم کی صُحْبَت میں حاضِر ہونے میں کم ازکم سات۷ فائدے ہیں ،  خواہ عِلْم حاصِل کرے یا نہ کرے : 
(1) وہ شخص طالِب علموں میں شُمار کیا جاتا ہے اور ان کا سا ثواب پاتا ہے ۔ 
(2) جب تک اُس مَـجْلِس میں بیٹھا رہے گا گناہوں سے بچا رہے گا۔ 
(3) جس وَقْت یہ اپنے گھر سے طَلَبِ عِلْم کی نیَّت سے نکلتا ہے ہر قَدَم پر نیکی پاتا ہے ۔ 
(4) عِلْم کے حَلقے میں رَحْمَتِ اِلٰہی نازِل ہوتی ہے جس میں یہ بھی شریک ہو جاتا ہے ۔